حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں افغانستان نے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
افغانستان :افغان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کریں گے۔ اسکواڈ میں رحمت شاہ، رحمان اللہ گرباز، اکرام علی خیل، ابراہیم زادران، صدیق اللہ اتل، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب اور راشد خان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، اے ایم غضنفر، نوراحمد، فضل حق فاروقی، نوید زادران اور فرید احمد ملک بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں درویش رسولی، ننگیال خروٹی اور بلال سمیع شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی چھٹیوں میں بھی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔شاہین آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شریک پاکستان چیمپئنز کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ان کی باؤلنگ دیکھنے کے لئے شائقین بھی گراؤنڈ میں آگئے تھے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش سے ٹی 20 سیریز کے لئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو منتخب نہیں کیا گیا تھا۔