ایران کی جانب سے امریکا کو جنگلاتی آگ بجھانے میں تعاون کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
تہران: امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں جاری بدترین آگ پر قابو پانے کے لیے ایران نے امداد کی پیشکش کی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو ایک خط ارسال کیا، جس میں آگ بجھانے کے لیے خصوصی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران قدرتی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتا ہے اور متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ریپڈ ایکشن ٹیمز اور ریسکیو سامان بھجوانے کے لیے تیار ہے۔
پیر حسین کولیوند نے خط میں اس بات پر زور دیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکا تنہا نہیں ہے۔
ادھر لاس اینجلس میں منگل سے جاری آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اس آگ کے نتیجے میں 16 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، سیکڑوں زخمی ہوئے اور 13 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکانات اور عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔
امریکی ذرائع کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، 1100 سے زیادہ فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکرز کوششیں کر رہے ہیں، لیکن اب تک آگ پر قابو پانے میں کامیابی نہیں مل سکی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
بھکر، سبزی فروش کی آڑ میں ڈرگ سپلائی کا نیٹورک بے نقاب، 10 کلو سے زائد چرس برآمد
بھکر:بھکر پولیس نے ڈرگ مافیا کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو 760 گرام چرس برآمد کر لی۔ کارروائی مسلم بازار کے علاقے میں عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم راشد علی سبزی فروش کی آڑ میں منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق محلہ نواب شاہ سے ہے اور اسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔
تھانہ سٹی بھکر میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ضلعی پولیس حکام کے مطابق منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔