غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا ‘ملالہ یوسف زئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان نے خواتین کے حقوق چھیننے کے لیے 100 سے زائد قانون سازیاں کی ہیں،غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا ہے۔ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اور چیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ
پاکستان سے میں نے اپنا سفر شروع کیا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کے لیے اسکول جائے،افغان لڑکیوں کے ساتھ تعلیمی زیادتی درست نہیں۔ پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں، فاطمہ جناح نے آزادی اورانصاف کی جدوجہد کے لیے بہت کام کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ نے ملالہ یوسفزئی کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی
پشاور:پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دونوں جماعتیں (پیپلز پارٹی اور ن لیگ) نہروں پر سیاسی ڈراما کر رہی ہیں۔ اب یہ دونوں پارٹیاں جمہوری نہیں اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں،سارا زور پی ٹی آئی کو کرش کرنے پر لگا ہوا ہے،ہم نے پہلے ہی پیپلز پارٹی کو کہا تھا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔ مسلم لیگن اسٹیبلشمنٹ کے لیے بوجھ بنتی جا رہی ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کمپرومائز جماعت ہے، معیشت کی بہتری کے دعوے جھوٹے ہیں،سندھ اور پنجاب کے وزرا کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔ پہلی مرتبہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف سچ اگلنے لگی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔