سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت کی بد انتظامی کے باعث سرکاری اسپتالوں کے معاملات تاحال درست نہیں ہو سکے، ایوننگ شفٹ میں سرجن ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا، انہیں نجی کلینکس چلانے کی اجازت ہے ان حالات میں کسی وقت بھی حادثے کا شکار مریض کو لانے کی صورت میں سرجن ڈاکٹرز کی عدم موجودگی سے مریضوں کی جان کو خطرات کا خدشہ رہتا ہے، اس طرح کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن اس کے باوجود سنگین مسئلے پر نہ تو منتخب نمائندے توجہ دے رہے ہیں اور نہ ہی محکمہ صحت نے کوئی سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں،اس سے قبل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) روزانہ غیر حاضر یا کوتاہی کرنے والے ڈاکٹر/عملے کے خلاف ڈپارٹمنٹ کو رپورٹ دیتے تھے جن کی بنیاد پر کارروائی ہوتی تھی لیکن اب افسران سفارش اور لین دین کے نتیجے میں پوسٹنگ کراتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی دلچسپی صرف اپنی سیٹ بچانے پر ہوتی ہے۔ ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ جب سے غلام محمد مہر میڈیکل کالج بنا ہے تب سے اسپتال کے مسائل ختم ہونے کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں جہاں ڈاکٹرز کے درمیان غیر اعلانیہ طور پر گروپ بندی/سیاست بازی کی بھی اطلاعات ہیں، اسپتال انتظامیہ کو جرأت نہیں کہ وہ ان سرجن یا پروفیسر ڈاکٹرز کی حاضری رجسٹر پر غیر حاضری لگا سکیں ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیاسی، معاشی استحکام سے ملک کی سمت درست ہوئی، اتحادیوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا، شہباز شریف: 27ویں ترمیم پر تعاون حکومتی، اتحادی سینیٹرز کا شکریہ

اسلام آباد (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا ، سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے  سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں، اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا۔ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر کرنے کے لئے 27ویں آئینی ترمیم کیلئے ہم سب نے مل کر کوشش کی۔ اس حکومت میں حاصل کئے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں، پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام  تمام اتحادی جماعتوں کے مابین  ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کا عکاس ہیں، ہم سب کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پاکستان کو شاندار مقام حاصل ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے، اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سینٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایک پلان اللہ کا ہوتا ہے اور وہ سب سے درست ہوتا ہے، حارث رؤف
  • کیا مفاہمت ممکن ہوسکے گی؟
  • پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کا بدترین امتزاج بن چکی ہے، منعم ظفر
  • کے پی: سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کروانے کی ہدایت
  • خاتون کی پلکوں سے 250 جوئیں اور 85 انڈے برآمد، ڈاکٹرز کی آنکھیں کھلی رہ گئیں
  • دہلی لال قلعہ دھماکا: عینی شاہدین اور سرکاری بیانیے میں تضاد، اصل سچ کیا ہے؟
  • 27 ویں ترمیم: ججز کے تبادلے کی ترمیم میں تبدیلی پر غور، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر معاملات طے نہ پاسکے
  • سیاسی، معاشی استحکام سے ملک کی سمت درست ہوئی، اتحادیوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا، شہباز شریف: 27ویں ترمیم پر تعاون حکومتی، اتحادی سینیٹرز کا شکریہ
  • خیبر پختونخوا کے سرکاری ونجی اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ مہم چلانے فیصلہ
  • خیبر پختونخوا، اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ