جیکب آباد ،جے یو آئی کا میگا طبی کیمپ مریضوں کا مفت علاج
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آبادمیںجے یو آئی کی میگا میڈیکل کیمپ، 1400 مریضوں کا مفت علاج اور ادویات کی فراہمی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت پرائمری اسکول ٹھل میں ایک شاندار میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں 1400 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، مختلف بیماریوں کے مفت ٹیسٹ کیے گئے، اور دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔کیمپ میں ملک کے معروف ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی، جن میں جنرل فزیشن، آرتھوپیڈک سرجن، اور خواتین و بچوں کے ماہرین شامل تھے۔ نمایاں ڈاکٹروں میں ڈاکٹر بشیر احمد کوسو، ڈاکٹر ریاض احمد ہکڑو، ڈاکٹر خیر محمد سومرو، ڈاکٹر رابعہ بگٹی، اور ڈاکٹر عبدالعزیز تھے۔انہوں نے مرد، خواتین اور بچوں کا معائنہ کیا اور شوگر، ملیریا، کالی کھانسی سمیت دیگر عام بیماریوں کے مفت ٹیسٹ کیے۔جے یو آئی ٹھل کے امیر ڈاکٹر خلیل احمد کوسو، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالمالک گھنیو، سید محمد شاہ، عبدالوحید بروہی اور قاری عنایت اللہ مہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان غریب اور نادار افراد کے لیے جو مہنگے علاج کی سہولت سے محروم ہیں ان کوعلا ج کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔اس موقع پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، ضلعی سرپرست سید شاہ محمد شاہ، اور نائب امیر عبدالقادر چنا نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے جے یو آئی کی انسان دوست خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ معاشرے میں انسانی بہبود کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جے یو ا ئی جیکب ا
پڑھیں:
عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کر دیں
عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب روانگی سے قبل لازمی ویکسین لگانی ضروری ہیں۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائیں، ویکسینیشن کے بعد حاجی کیمپ سے پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں، ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں۔
وزارت مذہبی امور نے کہا کہ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین اپنا پرانا کرونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں، کارڈ نہ ہونے کی صورت میں صرف 65 سال سے زائد العمر عازمین نزدیکی حاجی کیمپ سے کرونا ویکسین لگوا کر کارڈ حاصل کریں۔