دوحہ (نیوز ڈیسک) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ دوحہ پر اسرائیل کے حملے ریاستی دہشتگردی ہیں اور ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اسرائیلی حملے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان کا ملک اس واقعے کو ہرگز نظرانداز نہیں کرے گا۔

شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا تھا کہ محض بیانات اور مذمتوں سے آگے بڑھ کر تمام ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں، اسی مقصد کے تحت ایک قانونی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔

قطری وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر ہیں اور اسرائیلی بربریت پر پورے خطے سے جواب آنا چاہیے۔ ان کے مطابق یہ حملہ پورے خطے کو انتشار کی طرف دھکیل رہا ہے اور اسرائیلی وزیراعظم جان بوجھ کر خطے میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی تجاویز پر غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر بات کر رہی تھی، مگر اسرائیل نے اس عمل کو سبوتاژ کر دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کر کے فلسطینی تنظیم حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا تھا۔

???? قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن قاسم آل ثانی:

▪️ نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ خطے کو دوبارہ ترتیب دیں گے، کیا وہ خلیج کے خطے کی بھی بات کر رہے ہیں؟
▪️ ہم ایک نازک موڑ پر ہیں۔ پورے خطے سے مناسب ردعمل کی ضرورت ہے۔

pic.

twitter.com/NOlYmw6u9e

— RTEUrdu (@RTEUrdu) September 9, 2025

Post Views: 6

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض لاہور کی رہائشی نازیہ مختار خواجہ کی ضمانت منظور کر لی۔

دوران سماعت، ملزمہ کے وکیل نے اے این ایف ریڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلا دی جس پر عدالت نے ملزمہ کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک کروانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل احسن بھون نے دلائل دیے کہ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ اے این ایف کا اہلکار منشیات لے کر گھر آتا ہے، خود منشیات گھر میں رکھ کر جھوٹا کیس بنایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا اہلکار کمرہ عدالت میں موجود ہے۔

دوران سماعت، اے این ایف اہلکار نے فوٹیج میں موجودگی کی تردید کر دی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کے اسلحہ بردار اہلکار تشدد کرتے نظر آرہے ہیں، جس پر وکیل اے این ایف نے کہا کہ یہ فوٹیج کسی اور گھر میں کیے گئے ریڈ کی ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کے 10 اہلکار تھے مگر دو لڑکیاں پھر بھی بھاگ گئیں، اتنے ہٹے کٹے اہلکار لڑکیوں کو نہیں پکڑ سکے مگر گاڑی پکڑ لی۔

وکیل ملزمہ احسن بھون نے کہا کہ گاڑی کی ریکوری کا ریکارڈ بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریماریس دیے کہ اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں، خدا کا خوف کریں کمرہ عدالت میں جھوٹ نہ بولیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کیا کر رہا ہے ملزمان تحویل میں ہوتے ہوئے مار دیے جاتے ہیں، ایک کیس میں ملزم کی ہتھکڑیوں کے ساتھ تصویر تھی جو اگلے روز مار دیا گیا۔

دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف اہلکار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جوانی ہمیشہ نہیں رہنی کچھ خیال کیا کریں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف اہلکار سے استفسار کیا کہ آپ نے کبھی چرس پی ہے؟ اے این ایف اہلکار نے جواب دیا کہ نہیں سر میں نے کبھی چرس نہیں پی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ چرس نہیں پی اس لیے آپ میں احساس بھی نہیں ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان