اسلام آباد: پاکستان نے برادر اسلامی ملک قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ، یہ اقدام بین الاقوامی امن و سلامتی کے حوالے سے اسرائیل کی عدم سنجیدگی ہے، اسرائیل کا یہ حملہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے، ایسے اقدامات پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے، اسرائیل کو اس کے اقدامات کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

پاکستان کی جانب سے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیاہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو اس غیرقانونی اورخطرناک اقدام پر جوابدہ بنائے، پاکستان برادر ملک قطر کے عوام اور قیادت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ، پاکستان قطر کی قومی خودمختاری و سلامتی کے دفاع میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

بلیدا پر صیہونی حملہ امریکی اجازت سے ہوا، حزب‌ الله

اپنے ایک جاری بیان میں حزب‌ الله کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت گزشتہ چند ماہ کے برعکس ایک مختلف نقطہ نظر اپنائے اور اسرائیل کی بار بار ہونے والی جارحیت کو روکنے کیلئے جامع منصوبہ جلد از جلد منظور کرے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله" نے جنوبی علاقے بلیدا پر حالیہ صیہونی جارحیت کے ردعمل میں اعلان کیا کہ اسرائیل کے یہ جرائم امریکہ کی مکمل سرپرستی میں انجام پا رہے ہیں۔ حزب‌ الله نے کہا کہ واشنگٹن، تل ابیب کو حملوں میں شدت لانے کی اجازت دے کر، لبنان پر قومی مفادات کے متضاد ایجنڈے نافذ کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حزب‌ الله نے اپنے بیان میں لبنان کے صدر "جوزف عون" کے موقف کی تعریف کی، جنہوں نے لبنانی فوج سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ حزب‌ الله نے لبنانی صدر کے اس موقف کو قومی اور شجاعانہ قرار دیا۔ حزب‌ الله نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ہم لبنانی فوج کی ہر ممکن حمایت اور مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جارح دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل سیاسی تحفظ فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔

آخر میں، حزب‌ الله نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گزشتہ چند ماہ کے برعکس ایک مختلف نقطہ نظر اپنائے اور اسرائیل کی بار بار ہونے والی جارحیت کو روکنے کے لئے جامع منصوبہ جلد از جلد منظور کرے۔ دوسری جانب کچھ ہی دیر قبل لبنانی صدر نے اپنی فوج سے كہا كہ وہ کسی بھی صیہونی دراندازی کے خلاف شدت سے ڈٹ جائیں۔ یاد رہے کہ آج صبح صیہونی فوج کا ایک دستہ لبنان اور فلسطین کی سرحد عبور کرنے کے بعد، بلدیہ بلیدہ کی عمارت میں داخل ہو گیا۔ جس کے بعد اس علاقے میں موجود لبنانی فوج ہائی الرٹ ہوگئی۔ اس جارحیت کے بعد مذکورہ علاقے میں مزید فوجی اور ساز و سامان بھیجا جا رہا ہے۔ بلیدا پر صیہونی فوج کی کارروائی میں اس رژیم کے ڈرونز بھی شامل تھے۔ جارح فوج اب بھی بلیدا میں موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا
  • پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • جب اسرائیل نے ایک ساتھ چونتیس امریکی مار ڈالے
  • افغانستان سے دراندازی بندہونی چاہیے،وزیردفاع۔بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، پاک فوج
  • غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، میرواعظ کشمیر
  • کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ترجمان پاک فوج
  • کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان کی سوڈان میں مظالم کی شدید مذمت، فوری جنگ بندی، سیاسی حل پر زور
  • بلیدا پر صیہونی حملہ امریکی اجازت سے ہوا، حزب‌ الله
  • 104 فلسطینی شہید کر کے اسرائیل کا معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان: حملے قابل مذمت، عالمی برادری خلاف ورزیاں رکوائے، پاکستان