اسرائیل کا قطر پر حملہ؛ حماس کے اہم رہنما شہید
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکوں کے بعد کالے دھوئیں کے بادل چھا گئے اور افراتفری مچ گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکے قطر کے ان علاقوں میں ہوئے جہاں مبینہ طور پر حماس کا دفتر واقع ہے اور رہنما مقیم ہیں۔
ابتدائی معلومات جمع کی جا رہی ہیں تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے یہ اسرائیل کا حملہ تھا جس میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
ادھر عرب میڈیا نے تصدیق کی ہے اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنما خلیل الحیا شہید ہوگئے جو غزہ مذاکرات میں حماس کی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دوحہ کی ایک فوٹو جاری کی ہے جس میں دھواں آسمان کی جانب اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔
اخبار "Axios" کے رپورٹر باراک راویڈ نے تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکے حماس کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدف بنانے کے لیے کیے گئے جو قاتلانہ حملے کا حصہ ہوسکتے ہیں۔
سویڈن کی ویب سائٹ Omni پر شائع رپورٹس نے بھی بیان کیا گیا ہے کہ یہ دھماکے حماس کی قیادت پر حملے کی ایک کوشش ہو سکتے ہیں۔
Roya News" کے ایک تازہ آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے قطری دارالحکومت کے کاتارا ڈسٹرکٹ میں واقع حماس کے ہیڈکوارٹر کی جانب ہیں، اور شبہ ہے کہ یہ حملہ اسرائیلی حکام کے ذریعے انجام دیا گیا۔
تاحال قطر یا اسرائیل نے نے ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کوئی سرکاری ردعمل جاری نہیں کیا، اور واقعے کی مزید تفصیلات اب بھی نامکمل اور ابتدائی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حماس کے
پڑھیں:
سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بی ڈی یو، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تمام ملزمان کو حوالات سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کلیئرنس آپریشن کا عمل جاری ہے۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق ابتدائی تجزیے میں یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں لگتا بلکہ پرانے دھماکا خیز مواد کے اچانک پھٹنے سے پیش آیا اور ہوسکتا کہ کسی شارٹ سرکٹ کے باعث باردوی مواد پھٹا ہو۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے باعث ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔