برین اسٹروک کا شکار بھارتی اداکار کی حالت اب کیسی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
برین اسٹروک کا شکار ہونے والے بالی ووڈ کے سینئر اداکار تیکو تلسانیہ کی صحت کے بارے میں ان کی بیٹی، اداکارہ شیکھا تلسانیہ نے تازہ ترین معلومات فراہم کی ہیں۔
شیکھا نے اتوار کو انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے 70 سالہ والد کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔
یاد رہے کہ مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور تیکو تلسانیہ کو جمعہ کے روز برین اسٹروک کے بعد ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
والد کے برین اسٹروک کے بعد اپنے پہلے بیان میں شیکھا نے اس لمحے کو جذباتی قرار دیا اور مشکل وقت میں مداحوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور اب ان کی حالت کافی بہتر ہے۔ شیکھا نے کوکیلابن امبانی اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے بہترین دیکھ بھال فراہم کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برین اسٹروک
پڑھیں:
کراچی: باپ کی بچوں کیساتھ خودکشی، متوفی کے والد نے بہو کو قاتل قرار دیدیا
— فائل فوٹوکراچی میں اپنے 2 کمسن بچوں کے ساتھ سمندر میں کود کر خودکشی کرنے والے باپ اورنگزیب عالم کے والد نے بہو کو بیٹے، پوتے اور پوتی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اورنگزیب عالم کے والد نے بیٹے اور پوتوں کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے بہو کو موردِ الزام ٹھہرا دیا اور کہا کہ ایک بدکردار لڑکی میرے گھر کو کھا گئی، میرے پوتے پوتی کو مجھے سے چھین لیا۔ یہ خودکشی نہیں قتل ہے، بیٹے کو ایسا قدم اُٹھانے پر مجبور کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو بہو کی والدہ نے بیٹی سے شادی کی پیشکش کی تھی، بیٹے نے ہماری مرضی کے خلاف 2015 میں پسند کی شادی کی لیکن شادی کے دوسرے تیسرے دن سے میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔ بیٹے نے بہو کو کسی غیر مرد سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔
اورنگزیب کے والد کے مطابق چند ماہ بعد بہو بیٹے کو لے کر الگ ہوگئی، اس کے بعد بیٹے نے بہو کو پھر ایک اور لڑکے کے ساتھ پکڑ لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں بیوی میں لڑائی ہوئی اور جس پر بہو اپنے میکے چلی گئی۔ میکے جانے کے بعد بہو نے مقدمہ کیا اور عدالت کے ذریعے بچے لے لیے، جس پر میرا بیٹا بہت رویا اور بیوی کے پاؤں پکڑ کر معافی مانگی، غلطیاں معاف کرنے کا بھی کہا لیکن بہو نے موبائل فون رکھنے اور بلا روک ٹوک آنے جانے کی شرائط رکھ دیں جو میرے بیٹے نے مان لیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیٹے نے بتایا کہ ان کی صلح ہوگئی ہے اور وہ ان کے ساتھ جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اور میری اہلیہ عمرہ پر گئے تھے، وہاں جانے کے بعد ہمیں نہیں معلوم کہ یہاں کیا ہوا۔ بیٹے نے خودکشی کرلی، جس کی اطلاع مجھے میرے چھوٹے بیٹے نے دی۔
متوفی اورنگزیب کے والد نے بیٹے پر نشہ کرنے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ تو کیا چائے بھی نہیں پیتا تھا۔ وہ اسکول ٹیچر تھا اور کبھی کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہیں رہا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں صرف اللّٰہ سے انصاف کی امید ہے۔