Al Qamar Online:
2025-04-26@08:36:17 GMT

سال 2024 گرم ترین سال ریکارڈ کیے جانے کی تصدیق

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

سال 2024 گرم ترین سال ریکارڈ کیے جانے کی تصدیق



کراچی:

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے سال 2024 گرم ترین سال ریکارڈ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔

ڈبلیو ایم او کی رپورٹ کے مطابق پچھلے دس سال 2015 تا 2024 ریکارڈ کے دس گرم ترین سال ہیں، 6 بین الاقوامی ڈیٹا کی بنیاد پر پچھلے 10 سال میں غیر معمولی ریکارڈ توڑ درجہ حرارت سامنے آئے۔

 پہلا کیلنڈر سال 1850 سے 1900 کےعالمی اوسط سے 1.

5 ڈگری زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے جبکہ 2024 میں زمین اور سمندر کی سطح کا غیر معمولی درجہ حرارت اور سمندری گرمی دیکھی گئی۔

تحقیق میں 7 ممالک اور 31 اداروں کے 54 سائنسدانوں کی ٹیم شامل تھی۔

گلوبل وارمنگ سے تقریباً 90 فیصد اضافی گرمی سمندر میں جمع ہوتی ہے۔ سال 2023 سے 2024 تک، عالمی بالائی 2000 میٹر سمندری حرارت کے مواد میں 1021 جولز اضافہ ہوا۔

سال 2024 پیرس معاہدے کا طویل مدتی درجہ حرارت کا ہدف ابھی خاتمے سے پہلے شدید خطرے میں ہے۔

ڈبلیو ایم او مارچ 2025 میں جاری ہونے والی اپنی اسٹیٹ آف دی گلوبل کلائمیٹ 2024 کی رپورٹ کی مکمل تفصیلات فراہم کرے گا۔

رپورٹ میں گرین ہاؤس گیسوں، سطح کے درجہ حرارت، سمندر کی گرمی، سطح سمندر میں اضافے، گلیشیئر اور سمندری برف کی حد سمیت اہم موسمیاتی تبدیلی کے اشارے کی مکمل تفصیلات شامل ہونگی۔

Tagsپاکستان

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل

پڑھیں:

کراچی پر تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت کتنی بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی:

شہر قائد پر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ گرمی کی شدت سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی بھی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر قائد کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34سے  36  ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شہر میں اس وقت مطلع صاف مگر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

موسمیاتی ماہرین  کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

شہر میں  ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ تعلیم پنجاب کا تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں کا اعلان
  • وژن 2030: سعودی عرب نے 2024 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی، ریکارڈ کامیابیاں
  • شدید گرمی :ملک کے مختلف حصوں میں 26 سے 30 اپریل تک ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • کراچی پر تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت کتنی بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ، پی ڈی ایم اے کی جانب سےالرٹ جاری
  • پنجاب میں شدید گرمی کی لہر؛  درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پنجاب: اپریل کے اختتام تک پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان
  • 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان