گجرانوالہ میں نرالی شادی؛ غیر ملکی کرنسی اور چاندی کی انگوٹھیوں کی بارش
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
گجرانوالہ:
گجرانوالہ میں ایک انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں غیر ملکی کرنسی اور چاندی کی انگوٹھیوں کی بارش کردی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گجرانوالہ میں ایک شادی کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی بارش کے ساتھ ساتھ چاندی کی انگوٹھیاں بھی پھینکی گئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق شادی ہال میں روپے لوٹنے والوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔روپے لوٹنے والے افراد دور دراز سے آ کر کرنسی نوٹ اور انگوٹھیاں لوٹتے رہے۔
شادی کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت نوٹوں کی بارش کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین مختلف طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر ملکی کرنسی کی بارش
پڑھیں:
پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس بلگرامی مہمان خصوصی تھے
تصویر سوشل میڈیا۔پاک بحریہ کےلیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، گن بوٹ بحری سیکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔
لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران اور وزارتِ دفاعی پیداوار کے حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔