سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہریوں کا جینا مُحال کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے کیونکہ مختلف علاقوں میں کئی روز سے گیس کی فراہمی معطل ہے۔
شہری ہر ماہ بل ادا کر رہے ہیں مگر گیس کی عدم فراہمی سے پریشان ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے اس بابت کوئی جواب نہیں دیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی، بلدیہ، سائٹ، میٹروول، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل اور کیماڑی سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق کمپنی 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا کر رہی ہے، جس کے باعث گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوئی سدرن گیس کمپنی گیس کی
پڑھیں:
کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔