پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا، انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں بتدریج 402، 885 اور 950 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی اور انڈیکس 114197 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟
پی ایس ایل 10 کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔ کراچی کنگز نے اپنے ہوم گراونڈ پر پہلے مرحلہ کے آخری میچ میں فتح کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کرلی۔
دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ مسلسل چاروں میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ لیگ کے 11 ویں میچ کے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز 3 میچز میں دو کامیابیوں اور ایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
پشاور زلمی 4 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر 3 میچز میں ایک ایک جیت کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ فتح کو ترسی ملتان سلطانز 3 میچز میں کوئی بھی پوائنٹ نہ جوڑ کر چھٹے اور آخری نمبر پر ہے۔