’دفع ہوجاؤ‘، رچرڈ گرینیل عمران خان کی رہائی کے بار بار مطالبے سے تنگ آگئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کئی بار ایکس پر ٹوئٹ کرنے والے سابق امریکی انٹیلیجنس چیف رچرڈ گرینیل اب عاجز آگئے۔
خیال رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق انٹیلیجنس چیف اور خارجہ پالیسی کے ماہر رچرڈ گرینیل کو خصوصی مشنز کا صدارتی ایلچی مقرر کیا ہے۔
رچرڈ گرینیل اپنی ٹوئٹس میں متعدد بار عمران خان کی رہائی سے متعلق پوسٹ کر چکے ہیں مگر عمران خان کے حامیوں کی جانب سے ان کی رہائی کے بار بار مطالبے نے انہیں پریشان کر دیا جس کا غصہ انہوں نے ایک صارف پر نکال دیا۔
انہوں نے حال ہی میں ایکس پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی.
جس کے جواب میں رچرڈ گرینیل نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے پاکستانی صارف پر غصہ نکالتے ہوئے کہا کہ تم جنوبی کیلیفورنیا میں نہیں رہتے اس لیے دفع ہو جاؤ۔چیف رچرڈ گرینیل کے جواب کے بعد عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے صارف نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی رچرڈ گرینیل ان کی رہائی
پڑھیں:
انٹرنیٹ صارفین نے بھارتی دھمکیوں پر دلچسپ میمز بنا ڈالیں
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردی واقعے کے بعد بھارت کی یکطرفہ دھمکیوں اور اعلانات کے بعد انٹرنیٹ صارفین میں دلچسپ میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
بھارت نے دہشت گرد حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کئی اقدامات کا اعلان کیا تو پاکستان نے بھی جوابی اقدامات اٹھائے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
ایسے میں انٹرنیٹ پر میمز کا طوفان آگیا ہے، بھارت کی جنگی دھمکی پر محمد ذیشان نامی انٹرنیٹ صارف نے دلچسپ انداز اپنا اور لکھا کہ ’اتنی گرمی میں لوگ ولیمہ نہیں رکھتے اور بھارت نے جنگ رکھ لی ہے‘۔
ایک انٹرنیٹ صارف جابر انجم نے بھارت کے حملے کی دھمکی پر مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’انڈیا والو! حملہ کرنے سے پہلے سوچ لینا، ہمارے شادی شدہ حضرات کو اب زندگی سے کوئی لگاؤ نہیں، وہ شہادت کےلیے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں‘۔
ایک اور انٹرنیٹ صارف اسلام آباد اپڈیٹس نے بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ ’انڈیا والوں ڈرو اُس وقت سے جب تاج محل کی دیوار پر لکھا ہوگا، کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے‘۔
راولپنڈینز گروپ میں راجا نامی صارف نے پنجابی زبان میں درج کیا کہ ’جیہڑی 50 ایکڑ زمین میرے دادا جی انڈیا چھڈے آئے سی ہن او لین دا ٹائم آگیا‘ یعنی میرے دادا جو 50 ایکڑ زمین بھارت چھوڑ آئے تھے وہ لینے کا وقت آگیا ہے۔
ایک اور انٹرنیٹ صارف نے ابھی نندن والے واقعے کا خوبصورت انداز میں ذکر کیا اور کہا کہ ’بھارتی وزیر دفاع نے اپنی ایئرفورس کو ہائی الرٹ کردیا ہے، جس کے بعد پاکستانی کباڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی‘۔
احمد رضا نامی انٹرنیٹ صارفین نے پاکستان بمقابلہ بھارت کے ہیش ٹیگ کے ساتھ دونوں حکومتوں اور فوج سے گزارش کی کہ جنگ نومبر میں رکھی جائے، ابھی کافی گرمی بھی ہے اور گندم کی کٹائی بھی چل رہی ہے۔
فاروق ادریس نامی صارف نے بالی ووڈ کی پاکستان مخالف اور جنگی فلموں کے نمایاں اداروں کی تصویر شیئر کی، جس پر نئی فلم کا نام پہلگام درج ہے، ساتھ ہی پوسٹر پر اکشے کمار، وکی کوشل اور اجے دیوگن نمایاں ہیں، جن کے ہاتھوں میں گنز ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں پہاڑ نمایاں ہیں اور کیشپن میں درج ہے کہ تینوں اداکاروں نے پہلگام کے لیے اپنے بیگز تیار کرلیے ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’انڈیا پانی تو جانے کب بند کرے گا، البتہ انڈین جہاز جو شارجہ سے امرتسر جارہا تھا، پاکستانی ایئر اسپیس میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر نریندر مودی کو گالیاں دیتے ہوئے واپس مڑ گیا‘۔
بھارت کے جنگ کے عملی اقدام کی تیاری کی دھمکی پر ایک صارف دیبا نے لکھا کہ بھارت جنگ کی تیاری کر رہا ہے اور پاکستانی میمز بنا رہے ہیں۔