ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا آغاز، امن کی بحالی کی جانب اہم قدم
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پشاور:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ اقدام حالیہ امن معاہدے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کے تحت کیا جارہا ہے جس کا مقصد علاقے میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ گرینڈ امن جرگہ اور مقامی امن کمیٹیوں کی نگرانی میں سیکیورٹی فورسز نے آج دو اہم بنکرز کو مسمار کردیا۔ ان بنکرز میں جنت خان مورچہ (خار کلے) اور جالندھر مورچہ (بالیش خیل) شامل ہیں۔
ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ کمشنر کوہاٹ معتصم بااللہ نے بنکرز کی مسماری سے قبل مقامی آبادی کو اعتماد میں لیا تھا تاکہ اس اقدام کو علاقے کے عوام کی حمایت حاصل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام بنکرز کو اپیکس کمیٹی اور امن معاہدے کی روشنی میں مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے بنکرز کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی ادارے اس بات کے لیے پُرعزم ہیں کہ تمام فریقین کے تعاون سے اس ہدف کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
یہ اقدام حکومت کی جانب سے قبائلی علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ مقامی کمیونٹی اور امن جرگے اس عمل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے علاقے میں اعتماد اور تعاون کی فضا قائم ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا. ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہوگا.
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
کاونٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے.
حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لئے مزید پرکشش اور دوستانہ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے.