محراب پور: بدنام زمانہ رسم کارو کاری نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
محراب پور (جسارت نیوز) سندھ کی بدنام زمانہ رسم کارو کاری نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، واقعہ نوشہرو فیروز کے نواحی گاؤں یوسف بھنبھرو میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آور سیاہ کاری (کارو کاری) کے الزام میں نوجوان انیس بھنبھرو ولد محمد قابل بھنبھرو اور مسمات عزت خاتون کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انیس بھنبھرو زخموں کے تاب نہ سہتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔