سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری اور مشکلات
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، خاص طور پر بالائی علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ سکردو میں درجہ حرارت منفی 11، گوپس اور استور میں منفی 10، جبکہ لہہ میں منفی 9 تک پہنچ گیا ہے۔ گلگت اور کالام میں منفی 7، بگروٹ اور ہنزہ میں منفی 6، اور دیر و چترال میں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔
بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث منظر دلکش ہو گئے ہیں اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔ تاہم، چترال میں شدید برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور چترال کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔ اس شدید سردی میں لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے تاکہ سردی سے محفوظ رہا جا سکے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: بالائی علاقوں میں منفی
پڑھیں:
9 چینی شہروں کو بین الاقوامی ویٹ لینڈ سٹی کا درجہ
بیجنگ : زمبابوے کے شہر وکٹوریہ فالز میں منعقدہ رامسر کنونشن آن ویٹ لینڈز کے کنٹریکٹنگ پارٹیز کی کانفرنس کے 15 ویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر نو چینی شہروں کو بین الاقوامی ویٹ لینڈ شہروں کے طور پر تسلیم کیا گیا، جس کے بعد چین میں ایسے شہروں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔نئے تسلیم شدہ نو شہروں میں شنگھائی کا چھونگ منگ، صوبہ یون نان کا دالی، صوبہ فوجیان کا فوچو، صوبہ زے جیانگ کا ہانگ چو، صوبہ جیانگ شی کا جیوجیانگ، شی زانگ خوداختیار علاقے کا لہاسا، صوبہ جیانگ سو کا سوچو، صوبہ زے جیانگ کا وین چو اور صوبہ حونان کا یوئےیانگ شامل ہیں۔
ٌٌ***