مظفرآباد، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی سستی کرنے کے بجائے مہنگی دے ہمیں منظور ہے مگر دے تو سہی۔ ایسی سستی بجلی کا کیا کرنا جس کی وجہ سے آئے روز گھریلو الیکٹرانک کا سامان جل کر تباہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی مکمل طور پر جام کر دیا۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام سمیت طلبہ و طالبات کا جینا بھی دو بھر کر دیا، گھریلو خواتین عاجز آ کر رہ گئیں، تاجر برادری بری طرح متاثر جب کہ بینکوں کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔سستی بجلی نے تمام مکاتب فکر کو بری طرح چکرا کر رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں بجلی تو سستی کر دی گئی مگر اس کے آفٹر شاکس نے کاروبار زندگی کو بری طرح متاثر کر کے رکھ دیا ہے۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت سمیت ڈویژن مظفرآباد میں بجلی کی آنیاں جانیاں اور وولٹیج کی کمی بیشی نے عوام کو کروڑوں روپے کے نقصانات سے دوچار کر دیا ہے۔دوسری طرف بینکنگ کا نظام درہم برہم، تاجر برادری بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ گھریلو خواتین سمیت اسکول آنے جانے والے طلبہ و طالبات شدید اذیت کا شکار ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی سستی کرنے کے بجائے مہنگی دے ہمیں منظور ہے مگر دے تو سہی۔ ایسی سستی بجلی کا کیا کرنا جس کی وجہ سے آئے روز گھریلو الیکٹرانک کا سامان جل کر تباہ ہو رہا ہے جبکہ ضرورت کے وقت بجلی ہوتی ہی نہیں۔انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے موثر نظام رائج کرتے ہوئے وولٹیج کی کمی بیشی پر قابو پائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے ہونے والے نقصانات کی تمام تر ذمہ داری محکمہ برقیات پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا اور وولٹیج کی کمی بیشی پر قابو نہ پایا گیا تو ایک بار پھر تاریخ ساز احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمہ داری حکومت آزاد کشمیر پر عائد ہو گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بجلی کی
پڑھیں:
بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں میں کمی لائی جائے، لیکن اس کے لیے ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا۔
ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس چوری کا بوجھ اٹھاتا ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس اور توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے، حکومت ملی تو معیشت سمیت تمام شعبے تباہ حال تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی لائے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری مسلح افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہاکہ افواج پاکستان کے افسران اور جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، اس وقت بھارت کی سیاست دیوالیہ پن کا شکار ہے۔
انہوں نے کہاک بھارتی حکومت پاکستان کا نام لے کر اپنے عوام کو بھڑکاتی ہے، اور پھر پاکستان دشمنی کے نام پر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احسن اقبال بجلی قیمت ٹیکس چوری وفاقی وزیر منصوبہ بندی وی نیوز