اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس میں نجی کارروائی کے دن ارکان قومی اسمبلی کے متعدد بل متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے گئے، اجلاس میں اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور منزہ حسن نے زکوٰۃ و عشر بل ایوان میں پیش کیا، جس کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں جہیز کی ممانعت کے حوالے سے بل پی پی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کیا، جس کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کیا گیا۔

اسی طرح جانوروں کی حفاظت، قومی کمیشن برائے اطفال اور وفاقی ترقیاتی اتھارٹی ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے، جنہیں متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا۔

دوسری جانب اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے نعرے بازی کی اور ایوان سے واک آوٹ کر دیا۔

اجلاس میں اپوزیشن رکن اسمبلی نثار جٹ نے کورم کی نشاندہی کردی، کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکرنے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا۔

وقفے کے بعد دوبارہ اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا توایوان میں موجود ارکان کی گنتی کی گئی، جس پر ایوان میں کورم پورا نکلا۔

ڈپٹی اسپیکر نے اعلان کیا کہ ایوان میں 100 ارکان موجود ہیں، جبکہ 84 ارکان کورم کے لئے لازمی ہیں، تاہم اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی اسسمبلی کے اجلاس کا ایک دن کا خرچ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتا ہے۔
190مزیدپڑھیں: ملین پاؤنڈ کیس: علیمہ خان نے ملبہ آصف زرداری اور نواز شریف پر ڈال دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی اجلاس میں ایوان میں

پڑھیں:

سپیکر قومی اسمبلی کی گورنر مدینہ منورہ سے اہم ملاقات

 سٹی 42: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے  گورنر مدینہ منورہ شہزاد سلمان بن سلطان سے اہم ملاقات کی 

گورنر ہاؤس آمد پر گورنر مدینہ کا سپیکر قومی اسمبلی کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ، ملاقات میں پاک سعودی دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،مسلم اُمہ کی یکجہتی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف تعاون پر گفتگو کی گئی ، 

پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سپیکر قومی اسمبلی  سردار ایاز صادق  نے کہا پاکستانی عوام مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ سے دلی عقیدت رکھتے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب کی مانند ہیں،  سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، پارلیمانی سفارتکاری دونوں اقوام کو مزید لانے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے، پارلیمانی وفود کے تبادلے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے،مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے،اسرائیل فلسطین میں بے گناہ اور معصوم شہریوں کا خون بہا رہا ہے، اقوام عالم کو فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے، 

زیلنسکی کا کریمیا پر روسی قبضہ ماننے سے انکار،  امریکہ کے نائب صدر کا یوکرین کو الٹی میٹم

گورنر مدینہ شہزاد سلمان بن سلطان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے جذبات اور تاثرات کو سراہا ، گورنر مدینہ نے کہا سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،  گورنر مدینہ کا مسلم اُمہ کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا فلسطین میں قیام امن کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، 

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا
  • سپیکر قومی اسمبلی کی گورنر مدینہ منورہ سے اہم ملاقات
  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
  • حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • پی پی کا کینالز منصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، سینیٹ سے واک آؤٹ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • سینیٹ اجلاس میں پی پی کا کینالز مںصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، واک آؤٹ کرگئے
  • سینیٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، چیئرمین سینیٹ نے ثانیہ نشتر کا استعفیٰ قبول کیا اور معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا
  • ’پانی چوری نامنظور‘، سینیٹ میں وزیر قانون کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے نعرے، پی پی کا واک آؤٹ