پاکستان اسٹرائیک فورس کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اسٹرائیک فورس کا تربیتی کیمپ آج سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔ کیمپ کا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز میں جدید دور کی بیٹنگ اور ہارڈ ہٹنگ کی مہارتوں پر کام کرناہے۔کیمپ 14سے 30 جنوری تک این سی اے لاہور میں جاری رہیگا اور کیمپ کا دوسرا مرحلہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں یکم سے 28فروری تک ہوگا۔ اسٹرائیک فورس کیمپس ایمرجنگ اور ایلیٹ کھلاڑیوں کے لیے پورے سال کیلیے پلان کیے گئے ہیں۔سابق انٹرنیشنل کرکٹر عبدالرزاق، جنہوں نے اپنے 17 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں ہارڈ ہٹنگ سے نام بنایا اور پاکستان کے لیے 168 چھکے لگائے، اس کیمپ کے ہیڈ کوچ ہیں جس کا مقصد بیٹنگ کے مختلف پہلوں کو تبدیل کرنا ہے جن میں ہینڈ آئی کو آرڈینیشن اسٹانس اور پاور ہٹنگ شامل ہیں۔کیمپ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر ہمایوں فرحت اور سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی کامران ساجد، عبدالرزاق کی معاونت کریں گے۔اسٹرائیک فورس کیمپ میں بلائے گئے 25 کھلاڑیوں کو بھی اس حوالے سے رہنمائی کی جائے گی کہ کس طرح پریشر میں پرفارمنس کی جاتی ہے اور طاقت کے ساتھ جارحانہ اور تحمل کے ساتھ کس طرح بڑی کرکٹ میں بیٹنگ کی جاتی ہے ۔ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی2025 کے بعد 2028 تک پاکستان کو دو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ایک آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اور متعدد دوطرفہ وائٹ بال سیریز کھیلنی ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹرائیک فورس
پڑھیں:
لیبیا : حکومت اور رداع ملیشیا کے درمیان معاہدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-12
طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کی اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ حکومت نے طاقتور مسلح گروپ رداع فورس کے ساتھ ایک ابتدائی معاہدہ کر لیا تاکہ کئی ماہ سے جاری کشیدگی اور وقفے وقفے سے ہونے والے جھڑپوں کو ختم کیا جا سکے۔ یہ مذاکرات ترکیہ کی سہولت کاری سے انجام پائے۔ صدارتی کونسل کے مشیر زیاد دغم نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات بعد میں عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ تاہم لیبیائی نشریاتی ادارے الاحرار نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وزارت دفاع کے فوجیوں کو ایک ایسے ہوائی اڈے میں داخل ہوتے دکھایا گیا جو اب تک رداع فورس کے کنٹرول میں تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقوں نے 4مغربی ہوائی اڈوں بشمول معیتیقہ ائرپورٹ کی حفاظت اور انتظام کے لیے ایک غیر جانبدار و مشترکہ فورس بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ معیتیقہ ائرپورٹ 2011 ء سے رداع فورس کے قبضے میں تھا اور دارالحکومت طرابلس کا واحد کمرشل ائرپورٹ ہے۔ مزید یہ کہ رداع فورس کے زیرِ انتظام جیلیں اور حراستی مراکز اب اٹارنی جنرل کے دفتر کے تحت آ جائیں گے۔ صدارتی کونسل کے مشیر زیاد دغم نے اس موقع پر ترکیہ اور اقوام متحدہ کے خصوصی مشن کی کوششوں کو بھی سراہا۔ واضح رہے کہ لیبیا اب بھی سیاسی تقسیم اور عدم استحکام کا شکار ہے۔