ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری، قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل پریکٹس میں مصروف ہیں
ملتان (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 17 جنوری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے ۔ اس سلسلے میں پاکستانی اسکواڈ نے منگل کے روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔ٹیم کے تمام 15کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑی آج بھی صبح دس بجے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے شاہینز کے خلاف وارم میچ میں فتح حاصل کی تھی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔