وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ورلڈ بینک کے 20 ارب ڈالرز کے وعدے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو 10سال کے سی پی ایف کے تحت 20 ارب ڈالرز کے وعدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 6 شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، صاف توانائی، ماحولیاتی استحکام، جامع ترقی اور نجی سرمایہ کاری شامل ہے۔
راولپنڈی پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا.
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور اپنے ساتھیوں کی کاوشوں کو دل سے سراہتا ہوں، سی پی ایف ورلڈ بینک کے پاکستان کی معاشی استحکام اور صلاحیت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے کوششوں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے شراکت مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ شہباز شریف
پڑھیں:
50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں والے سارے وعدے جھوٹے تھے: عظمیٰ بخاری
—فائل فوٹووزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں والے سارے وعدے جھوٹے تھے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعا ہے کوئی ایسی عینک بن جائے جس سے کے پی کے میں بگڑتی صورتِ حال نظر آجائے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے دور میں 90 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، ساڑھے 7 لاکھ کسان کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 30 ہزار کے قریب گھر مکمل ہو چکے ہیں، سیاسی مخالفین بھی مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا پیسہ امانت کی طرح استعمال کیا گیا ہے، پنجاب میں منصوبے ایک ٹائم لائن کے تحت بنتے اور تکمیل پاتے ہیں، پنجاب میں سرکاری تقرریاں میرٹ پر ہوتی ہیں۔