سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 23 دہشت گرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے آپریشنز لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد میں کیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ، باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، شر پسندوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد کیے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، 4ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ بھی برآمد کیے گئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پرکارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلاناچاہتے تھے۔
حکام نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے میں 9 ہزار 471 کومبنگ آپریشنز کے دوران ایک ہزار 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ مذکورہ آپریشنز میں 21 ہزار 708 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
— فائل فوٹوانسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کارروائی کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ، چمن، گڈانی میں مختلف کارروائیوں میں آئس، چرس اور ہیروئن کی بڑی مقدار بر آمد کر لی گئی۔
کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گڈانی میں قومی شاہراہ کے قریب 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
چمن میں کارروائی کر کے ملزم سے 530 گرام ہیروئن اور 610 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کی جاری ہے۔