کرپشن کیسز ، کویتی عدالت نے سابق کویتی وزیر دفاع کو 7 سال قیدکی سزا سنادی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کویت( نیوزڈیسک)کویتی عدالت نے عوامی فنڈز میں کرپشن کے مقدمے میں سابق وزیرِ داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو 7 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے سابق وزیر کو قید کی سزا سناتے ہوئے ان سے ساڑھے 9 لاکھ دینار کی وصولی کا حکم بھی دیا
،اس سے قبل سابق وزیر شیخ طلال الخالد تحقیقاتی کمیٹی اور عدالت کے سامنے پیش ہوتے رہے تھے۔ شیخ طلال الخالد نے اپنے خلاف دائر 2 مقدمات میں لگائے گئے الزامات سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات بھی مسترد کر دیئے تھے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جھٹکا، اسرائیلی فوج کا غزہ میں لڑنے سے انکار
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا
وقاص عظیم: چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ اور سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا۔
سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشی ترقی نیا قرضہ لے کر یا پرانے قرضوں کی ری شیڈول سے ممکن نہیں۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ قرضوں پر ملک کو چلانے سے ترقی و خوشحالی نہیں آ سکتی، قرضے عارضی معاشی ریلیف فراہم کرتے ہیں قرضہ آئی سی یو میں داخل معیشت کو محض سہارا دے سکتا ہے تاہم معاشی کامیابی کے لیے تجارت ، سرمایہ کاری اور صنعتوں کو چلانا اہم ہے۔
نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
سابق نگراں وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی پانچویں معیشت بنایا جا سکتا ہے ،پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے ۔
گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ معاشی کامیابی کیلئے ملک میں کاروبار دوست ماحول پیدا کیا جائے۔
گوہر اعجاز نے تجویز دی کہ پائیدار معاشی ترقی کیلئے صنعتوں کو علاقائی ممالک کی نسبت یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، معاشی خوشحالی کیلئے تجارت ، صنعت اور سرمایہ کاری کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے۔
سانحہ 9 مئی ، ٹرائل کی کارروائی 20 ستمبر تک ملتوی