دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں 200 آئی بی اوز آپریشن کیے گئے جن میں 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد میں کی گئیں، لاہور سے7 خطرناک دہشت گرد اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار  کئے  گئے ، دہشت گردوں سے لاہور کے ایک اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد ہوئے ۔ترجمان نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالرزاق، محمد اسماعیل، وجاہت علی، یوسف رضا، نسیم اللہ، نذر اللہ، ابوبکر، طارق، نسیم زمان، شاہد نواز کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 9471 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1033 مشتبہ افراد گرفتار کئے ، کومبنگ آپریشنز میں 21708 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں، بھارت مذاکرات کرے(بلاول بھٹو)

پاکستان دہشت گردوں کیخلاف برسرپیکار ہے،عالمی برادری تعاون کرے،چیئرمین پیپلزپارٹی
دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ، ڈیجیٹل پروپیگنڈا ایک پیچیدہ چیلنج ہے ،عالمی کانفرنس سے خطاب

چیٔرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے، بھارت خطے میں قیام امن کیلئے مذاکرات کرے۔ڈیجیٹل پروپیگنڈا ایک پیچیدہ چیلنج ہے ۔دنیا کیلئے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کیخلاف پورے عزم کے ساتھ برسرپیکار ہے، ہم نے اپنی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشت گردی کو شکست دینی ہے، ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشنز نے دہشت گردوں کی کمر توڑی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان ہرگز دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکے گا، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں۔دو دہائیوں سے مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں، بھارت مذاکرات کرے(بلاول بھٹو)
  • سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ تیار، باجوڑ دھماکے میں ملوث سات دہشت گردوں کی نشادہی
  • باجوڑ دھماکےسے متعلق سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ تیار،7مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی
  • سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
  • مستونگ: مسلح افراد کاسرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ‘ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں سمیت 3 ہلاک
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے‎
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں آئندہ 5 روز تک موسلادھار بارش کا امکان