پاکستان کبھی بھی امریکا کا اتحادی رہا نہ ایسا کوئی معاہدہ ہوا، جان کربی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی امریکا کا اتحادی نہیں رہا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی معاہدہ ہوا۔ امریکی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں بائیڈن انتظامیہ کی خارجہ پالیسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اتحاد کا کبھی کوئی معاہدہ نہیں تھا اور نہ کبھی وہ امریکا کا اتحادی رہا ہے۔
جان کربی نے کہا کہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلیے پاکستان کے ساتھ شراکت داری رہی۔ پاکستانی عوام سرحد پار سے آنے والی دہشتگردی کے تشدد کا شکار ہیں۔ دہشتگردی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کا عزم تبدیل نہیں ہوگا۔بائیڈن انتظامیہ کے مشرق وسطی میں امن قائم کرنے میں ناکامی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ اگر اسرائیل اور حماس میں معاہدہ ہوتا ہے تو یہ وہ ہوگا، جس کی کوشش بائیڈن انتظامیہ نے کی۔(جاری ہے)
امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے روس یوکرین جنگ روکنے میں ناکامی کے سوال پر کہا کہ ہم یوکرین جنگ کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن ہم زیلنسکی پر مذاکرات کیلیے اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتے جب کہ ایسا بھی کوئی ثبوت نہیں دیکھا کہ مذاکرات کے لیے روسی صدر پیوٹن کوئی دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ زیلنسکی اگر مذاکرات میں جائیں تو مضبوط پوزیشن میں جائیں۔ میدان جنگ میں یوکرین کی کامیابی کیلئے امریکا اور دیگر ملکوں نے رہنمائی کی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کو مار دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کو مار دیں گے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آج صبح میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، وینزویلا میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کارروائی اس وقت کی گئی، جب دہشت گرد بین الاقوامی پانیوں میں منشیات منتقل کر رہے تھے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ حملے میں امریکی افواج کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بےامنی کا شکار شہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کریں گے۔