Nawaiwaqt:
2025-11-03@11:12:51 GMT

مری کے جنگل میں لگی آگ پر7گھنٹوں بعدقابو پالیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

مری کے جنگل میں لگی آگ پر7گھنٹوں بعدقابو پالیا گیا

مری کے  جنگلات میں لگی آگ پرسات گھنٹوں بعدقابو پالیا گیا۔آگ کے شعلے میلوں دور سے دکھائی دیتے رہے ،لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی جل کرخاکستر ہوگئی ،آگ بجھانے کیلئے محکمہ جنگلات،ریسکیو کی جانب سے کا رروائی کی گئی،فارسٹ رینج گھوڑا گلی پی پی ون،فارسٹ رینج کمیٹی اور فارسٹ رینج ساملی جنگل میں آتشزدگی ہوئی۔آتشزدگی کے مقام تک سڑک کی رسائی نہ ہونے کے باعث ریسکیوکی گاڑیوں کومشکلات کا سامنارہا،مری کے جنگل میں مختلف مقامات پرگز آگ لگ گئی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میکسیکو کی ریاست سونورا کے شہر ہرموسیو میں ایک سپر مارکیٹ میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ یہ دھماکا بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا، جس کے باعث پورے اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے وقت درجنوں افراد خریداری میں مصروف تھے، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے چند لمحوں بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سپر اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور دھوئیں کے بادل فضا میں پھیل گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے اور ان کے والدین بھی شامل ہیں، جن میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں تھیں۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
  • ترکیہ: ہوٹل آتشزدگی کیس‘ مالک عملہ سمیت عمر قید