انصاف دفن کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، قانون کی سمجھ اور انصاف بند ہے: سینیٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
سینٹ اجلاس: بیرسٹر ظفر علی نے اظہار خیال کیا انصاف دفن کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، قانون کی سمجھ اور انصاف بند ہے، سینیٹر علی ظفر بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی بات کرتے ہیں، حکومت کہتی تھی کہ یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، سینیٹر علی ظفر اربوں روپے کی جیولری خرید لی اور پیسے کم دیئے ،حکومت نے اس کیس میں کس کو پیش کیا، حکومت نے ٹائر کے ایک سیلز مین کو بطور گواہ پیش کیا، سینیٹر علی ظفر انصاف اندھا نہیں ہوتا لیکن بہرا بھی نہیں ہوتا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سینیٹر علی ظفر
پڑھیں:
انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قید تقریباً 40 ہزار قیدیوں کی رہائی کا انکشاف
جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے اور گنجائش کے پیش نظر دباﺅ کم کرنے کیلئے سرکاری اسکیم کے تحت ستمبر 2024 سے لیکر ابتک انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قید تقریباً 40ہزار کے قریب قیدیوں کی رہائی کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت انصاف کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جیلوں سے بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کیلئے ماضی میں لیبر حکومت کی طرف سے اسکیم متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
جیلوں میں قیدیوں کی تعداد پوری ہونے کے بعد حکومت کو مجبوراً نئے قیدیوں کیلئے گنجائش بنانے کی غرض یہ سے فیصلہ کرنا پڑا تھا اس وقت سیکرٹری قانون شبانہ محمود نے موقف اختیار کیا تھا کہ اگر ہم کام کرنے میں ناکام رہے تو ہمیں فوجداری نظام انصاف کے خاتمے تک سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔
اس سکیم کے تحت اپنی سزا کا تقریباً چالیس فیصد پورا کرنیوالوں کو رہائی دی جاتی ہے‘ تاہم طے شدہ شرائط پر پورا نہ اترنے والوں کو دوبارہ قید کر لیا جاتا ہے۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ شرائط کی خلاف ورزی پر اپریل سے جون 2025 کے دوران 11ہزار سے زائد قیدیوں کو واپس جیلوں میں بند کیا گیا ہے گزشتہ سال یہ تعداد 10ہزار سے کم تھی۔