عمران خان چاہتے ہیں معاملات بہتری کی طرف جائیں، فواد چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا حوصلہ بلند ہے، وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اس طرح سے آگے نہیں بڑھ سکتا، 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے، سب پر مشترکہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، مجھے یہی پتہ نہیں کہ ہمارا جرم کیا ہے اور مجھ پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے۔
عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا حوصلہ بلند ہے ، وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اس طرح سے آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک ایک ہیجانی کیفیت میں ہے، اس سے ملک میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے اورمعیشت بیٹھ گئی ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ معاملات بہتری کی طرف جائیں، دوسرے فریق کو بھی اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب چاہتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہوں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا ہے، 8 فروری کو پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔
فواد چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں احتجاج کریں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے کبھی کوئی دوری نہیں تھی، مذاکرات ہوں ٹینشن نیچے آئے یہی پاکستان کے لیے اچھا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اعجاز چودری کو پارلیمنٹ میں لے آتے تو اس سے ٹمپریچر نیچے آجاتا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماحول حکومت نے پیدا کرنا ہے اپوزیشن کے پاس کیا ہے، حکومت کو چاہیے اچھا ماحول پیدا کرے یہی ملک کے لیے بہتر ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلی میں احتجاج تکلیف دہ ہے یا سیکڑوں لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالنا تکلیف دہ ہے، حکومت سیاسی قیدیوں اور پولیٹیکل ورکرز کے لیے نرمی پیدا کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فواد چوہدری نے کہا کہ ہیں کہ گئی ہے
پڑھیں:
ہم لڑنا نہیں چاہتے مگر قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، رضوان سعید شیخ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی جریدے نیوز ویک کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہم لڑائی نہیں چاہتے وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں، لیکن اگر قومی وقار کا دفاع کرنا پڑا تو پاکستانی قوم کسی قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔ پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کو ٹرمپ انتظامیہ سے توقع ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تعمیری کردار ادا کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دنیا میں جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کا عزم قابل تحسین ہے۔سفیر پاکستان نے خبردار کیا کہ موجودہ حالات میں کشمیر کا تنازع دو جوہری طاقتوں کے درمیان سب سے بڑا فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہوگا۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کو غیر منطقی اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے اور اس کے خلاف پاکستان کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے۔ پہلگام واقعے کو انہوں نے فالس فلیگ آپریشن قرار دیا۔رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور ترقی یافتہ خطے کا خواہاں ہے، کیونکہ معاشی ترقی کے لیے خطے میں امن ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اقتصادی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔پاکستانی سفیر نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو معاہدے کی شقوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ بھارت اپنی داخلی ناکامیوں، جابرانہ پالیسیوں یا انتخابی ضرورتوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا۔