لندن:

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے ایک ہی کھلاڑی پر انحصار کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

لندن میں انجری سے نبرآزما صائم ایوب نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پوری ٹیم مجھ پر انحصار کرتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک کھلاڑی کی وجہ سے فتح حاصل ہو بلکہ میچ جیتنے کیلیے سارے کھلاڑیوں کا کردار ضروری ہوتا ہے۔

صائم نے کہا کہ میچ جیتنے کیلیے ہر کھلاڑی کو اپنا بہترین دینا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے صائم ایوب ان دنوں لندن میں علاج کی غرض سے موجود ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ انجری کے نتیجے میں اُن کا ٹخنہ محفوظ رہا ہے۔ طبیب نے انہیں پیر پر وزن ڈالنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صائم ایوب

پڑھیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اہم تبدیلی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راؤنڈر کائلی میئرز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ کائلی میئرز کو رسی وین ڈر ڈیوسن اور میٹ شارٹ کے متبادل کے طور پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق، رسی وین ڈر ڈیوسن ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل 10 میں شرکت نہیں کر سکیں گے، جبکہ میٹ شارٹ بھی اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان دونوں غیر ملکی کھلاڑیوں کے انخلاء کے بعد، ٹیم مینجمنٹ نے فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرتے ہوئے کائلی میئرز کو اسکواڈ میں شامل کیا۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ “ہم رسی وین ڈر ڈیوسن اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے ہیں۔ ہماری ٹیم نے اب تک بہترین کارکردگی دکھائی ہے، لیکن ہم کسی بھی صورت چانس نہیں لینا چاہتے۔”

مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ “کائلی میئرز ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں تسلسل سے پرفارم کرتے آئے ہیں اور ان کی شمولیت سے ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں واضح بہتری آئے گی۔”

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل مینجر ریحان الحق کا کہنا تھا کہ “کائلی میئرز ہماری ٹیم کے لیے بہترین انتخاب ہیں اور ہم پی ایس ایل سیزن 10 کا ٹائٹل جیتنے پر مکمل فوکس کیے ہوئے ہیں۔”
مزیدپڑھیں:لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا
  • بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی
  • حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اشتہار جاری کردیا
  • آسٹریلوی کرکٹ کے عظیم اوپنر کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • سپریم کورٹ نے بیوہ خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ جاری کردیا
  • این اے 18 انتخابی دھاندلی معاملہ، عمرایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
  • جہیز سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کردیا
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کر لیا
  • برطانیہ: غریب طلباء جسمانی پسماندگی سے دوچار
  • پی ایس ایل، عبید شاہ نے وکٹ لینے کی خوشی مناتے ہوئے ساتھی کھلاڑی کو زخمی کردیا