Jasarat News:
2025-11-04@05:26:39 GMT

ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا چھکا جو ڈارلنگ نے لگایا تھا

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا چھکا آسڑیلیا کے جو ڈارلنگ نے انگلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں14 جنوری 1898 کو مارا تھا۔ اس زمانے میں بال کو میدان سے باہر پہنچانے پر ہی چھ رنز ملتے تھے۔ اگر بال بائونڈری لائن سے باہر جاتی تھی تو بلے باز کو 5 رنز ملتے تھے۔ میچ کے پہلے دن آسڑیلیا نے دو وکٹ پر309 رنز بنائے تھے جس میں جوڈارلنگ نے285 منٹ میں26 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے178 رنز بنائے تھے اور وہ ناٹ آئوٹ رہے تھے۔ میچ کے دوسرے دن وہ اسی اسکور پر آئوٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی سنچری چھکے کے ساتھ مکمل کی تھی جو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا چھکا تھا۔ اس اننگز میں انہوں نے بعد میں دو اور چھکے جڑے تھے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز جو ڈارلنگ نے اس سیریز میں دو سنچریاں اسکورکی تھی اور ایک سیریز میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے تھے۔ انہوں نے کل34 ٹیسٹ میچوں کی60 اننگز 1657رنز بنائے تھے جس میں نو چھکے شامل تھے۔ آسڑیلیا نے اس ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 214.

2 اوور میں573 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے کھلاڑی 126.5 اوور میں278 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے اسے فالوآن پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے کھلاڑی144 اوور میں 282 رنز پر آئوٹ ہوگئے تھے جسکی وجہ سے اسے ایک اننگز اور13 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کے پاس ہے جنہوں نے 2013 سے اب تک جو110 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں انکی197 اننگزمیں35.59 کی اوسط اور 59.70 کے اسٹرائیک کے ساتھ13 سنچریوں اور 35 نصف سنچریوں کی مدد سے 6692 رنزبنائے ہیں جس میں773 چوکے اور133 چھکے شامل ہیں۔ وہ15 مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور258 رنز ہے جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹائون میں جنوری 2016 میں338 منٹ میں198 گیندوں پر 30 چوکوں اور11 چھکوں کے ساتھ بنایا تھا۔ اس اننگز میں 11 چھکے ایک ٹیسٹ اننگز میں انکے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں۔دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2004 اور2016 کے درمیان جو101 ٹیسٹ کھیلے ہیں انکی176 اننگز میں 38.64 کی اوسط اور64.60 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ12 سنچریوں اور31 نصف سنچریوں کی مدد سے6453 رنز بنائے تھے جس میں776 چوکے اور107 چھکے شامل تھے۔ وہ 14 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رنز بنائے تھے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ انگلینڈ کے انہوں نے بلے باز تھے جس

پڑھیں:

مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

مالدیپ نے تمباکو نوشی کے خلاف ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نئی نسل کے لیے تمباکو کے استعمال پر مستقل پابندی نافذ کر دی، یوں وہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے آئندہ نسلوں کے لیے سگریٹ نوشی کو قانونی طور پر ممنوع قرار دیا ہے۔

مالدیپ کی وزارتِ صحت کے مطابق نئے قانون کے تحت یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر زندگی بھر تمباکو مصنوعات کی خرید و فروخت اور استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔

یہ قانون صدر محمد معیزو نے مئی میں منظور کیا تھا، جس کا مقصد تمباکو سے پاک نسل کی تشکیل اور عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندی ایک جرات مندانہ اقدام ہے تاکہ نوجوان شہری تمباکو کے مہلک اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

حکام کے مطابق یہ پالیسی عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی 17 سال بعد واپسی، شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہو گا
  • پاکستان کا پہلا ہائپر ا سپیکٹرل سیٹلائٹ
  • پی ٹی آئی اور عمران خان ایک قدم پیچھے ہٹیں، حکومت بھی مذاکرات کیلئے راستہ بنائے: فواد چوہدری
  • معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان
  • کراچی، ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا ڈیڑھ ماہ بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا
  • طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، پاکستان اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنائے گا،  ڈی جی آئی ایس پی آر
  • مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
  • تمام ایم ڈی کیٹ ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا عزم
  • بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری