انفرا ضامن پاکستان اور حبیب میٹرو کے درمیان شراکت داری
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) انفرا ضامن پاکستان (آئی زیڈ پی) اور حبیب میٹرو نے جعفر بزنس سسٹمز کے لئے 800 ملین روپے کی ٹریڈ فنانس سہولت کے بدلے 600 ملین روپے کی پہلی قلیل مدتی ضمانت کامیابی کے ساتھ جاری کر دی ہے۔ یہ تاریخ ساز اشتراک جعفر بزنس سسٹمز (جے بی ایس)، ایک مستند ٹیکنالوجی اور کاروباری حل فراہم کرنے والا ادارہ، کو ڈیجیٹل اور آئی ٹی انفراسٹرکچر سلوشنز میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے میں مدد فراہم کرے گا۔یہ ضمانتی ڈھانچہ جعفر بزنس سسٹمز کے کاروباری آپریشنز میں تیزی لائے گااور ضروری آئی ٹی انفراسٹرکچر کی درآمد کے لئے تجارتی فنانس میں سہولیات کی محدود دستیابی کے مسئلہ کو حل کرے گی۔ یہ سہولت جے بی ایس کو اپنے صارفین بالخصوص بینکوں اور بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو فوری آئی ٹی آلات، انفراسٹرکچر اور سہولیات فراہم کرنے کے قابل بنائے گی اور پاکستان کی اقتصادی اور ڈیجیٹل ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ٹریڈ فنانس کے لئے انفرا ضامن کی طرف سے پہلی بار پاکستانی روپے میں قلیل مدتی گارنٹی کی حیثیت سے یہ ٹرانزیکشن نجی شعبے میں کریڈٹ کے حصول کی اہلیت قائم رکھنے سے متعلق ادارے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ درآمدی ایل سی سے وابستہ کریڈٹ کے خطرات کو کم کرکے یہ ضمانت کافی ترقی اور معاشی فائدے فراہم کرتی ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد ‘ محفوظ صحافت انصاف ‘ جمہوریت کی ضامن: سینیٹر عبدالکریم
لاہور (خصوصی نامہ نگار )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ آزاد اور محفوظ صحافت ہی معاشرتی شفافیت‘ انصاف اور جمہوریت کی ضامن ہے۔ اپنے ایک پیغام میں حافظ عبدالکریم نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہیں۔ جو سچ کو عوام تک پہنچانے کے لیے دن رات جد و جہد کرتے ہیں۔ ان کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت‘ریاستی اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث نے حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور دباؤ کے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ صحافت کی آزادی کو محدود کرنے کی ہر کوشش دراصل معاشرتی کمزوری کی علامت ہے۔