سعودی عرب میں مختلف جرائم میں 10 ہزار سے زاید پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن) سعودی عرب میں مختلف جرائم میں 10ہزار سے زاید پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف،سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب میں مختلف جرائم میں قید پاکستانیوں کی تعداد 10 ہزار 279 ہے، جس قیدی نے سزا مکمل کر لی ہو اور پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو تو ایمرجنسی ٹریول دستاویزات فراہم کیے
جاتے ہیں۔ اسحاق ڈارنے بتایا کہ سزا پوری کرنے والے قیدیوں کے جرمانے کی رقم پاکستانی کمیونٹی ادا کرتی ہے۔ پاکستان میں قیدیوں کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ قیدیوں کی منتقلی ، حوالگی کے معاہدے کے تحت 570 قیدیوں نے پاکستان منتقلی کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات وادی تیراہ اسمگل ہونے کا انکشاف
کابل (ویب ڈیسک )افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبرپختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل ہورہی ہیں، افغانستان میں موجود ڈرگ مافیا اور خوارج اس غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وادی تیراہ میں دہشتگردی ’’پولیٹیکل ٹیرر کرائم نیکسس‘‘ کی وجہ سے ہے، خیبر اور تیراہ میں تقریبا 12ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کاشت کی جاتی ہے، منشیات کی اس کاشت سے 18 سے 25 لاکھ ایکڑ منافع حاصل ہوتا ہے، منشیات سے ہونے والی کمائی کا ایک حصہ خوارج کے حصہ میں آتا ہے جو یہی پیسہ اِس غیر قانونی دھندے کو تحفظ دینے اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں استعمال ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق منشیات کی کاشت کرنے والوں کو سیاسی سر پرستی حاصل ہے، اسی گٹھ جوڑ کی وجہ سے تیراہ میں آپریشن کی مخالفت کی جاتی ہے، رواں سال خیبر ڈسٹرکٹ میں 198 افراد شہید اور زخمی ہوئے اور اس قربانی کی ذمہ داری صرف سیاسی، کرمنل اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ پر عائد ہوتی ہے۔