Juraat:
2025-07-04@17:09:34 GMT

حکومت کاگاڑیوں کو ایندھن سے الیکٹرک پر منتقل کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

حکومت کاگاڑیوں کو ایندھن سے الیکٹرک پر منتقل کرنے کا اعلان

شہریوں کو ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے اور ایندھن والی گاڑیوں کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے جن کا تعلق عوام سے ہوتا ہے، ہم آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ اس سال گردشی قرضے میں 12 ارب کی کمی کی ہے۔ ڈسٹریبیوشن کمپنیز نے پچھلے سال 240 ارب کا نقصان کیا جو ہم نے اس سال 170 ارب سے بڑھنے نہیں دیا،یہ بورڈز کے غیر سیاسی اور بہتر گورننس ہونے کا 53 ارب روپے کا فائدہ ہے جو پہلے 5 ماہ میں قوم کو ملا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملک میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے لیے ہر جگہ پر چارجنگ اسٹیشنز نہیں ہیں، اس نئے کاروبار کی حوصلہ افزائی اور شہریوں کو سستا متبادل فراہم کرنے کے لیے حکومت چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کررہی ہے۔ الیکٹرک موٹر سائیکل پر منتقل ہونے سے 77فی صد تک کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل کے لیے 15 دن کے اندر پورٹل سے اجازت نامہ مل جائے گا، اس سلسلے میں کسی افسر سے بات نہیں کرنی پڑے گی ۔ اسی طرح بجلی کی قیمت 71 روپے سے کم کرکے 39 روہے پر لائی جا رہی ہے۔اویس احمد لغاری کا کہنا تھا کہ کل ہم نے ایک بہت بڑا فیصلہ کیا۔ صنعت کار شکایات کرتے ہیں کہ آپ کا ایکس سی این، چیف انجینئر یا دیگر حکام لوڈ بڑھانے یا نئے کنکشنز اور بلنگ کے معاملات میں ہمیں تنگ کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاور ڈویژن نے بہت بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، کیوں کہ پاکستان میں چارجنگ اسٹیشنز نہیں ہیں، جس کی وجہ بجلی کی مہنگی قیمت ہے اور قوانین بھی اس میں رکاوٹ ہیں، جس کی بنیاد پر یہ کاروبار شروع کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں، واپس لیا جائے، آفاق احمد

چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ نے کہا کہ عوام کو اسٹاک ایکسچینج کی بلندی سے کوئی سروکار نہیں، عوام کا براہ راست تعلق بجلی، گیس اور پیٹرول سے ہے جن کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 8 سے 11 روپے تک کا اضافہ مہنگائی کے بدترین طوفان کا سبب بنے گا جسے برداشت کرنا غریب عوام کیلئے ممکن نہیں، حکومت عوام پر رحم کھائے اور حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری صرف حکومتی یکارڈ میں ہے، درحقیقت بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت سب کچھ مسلسل مہنگا ہورہا ہے جس کا براہ راست اثر عوام و صنعتوں دونوں پر پڑ رہا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اگر بجلی کی بلوں سے ٹیلیویژن ٹیکس ختم کرکے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے تو یہ عوام کو بیوقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کہلائے گا جس کا براہ راست اثر کراچی کی معیشت پر بھی پڑے گا کیونکہ 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعتیں گیس اور پیٹرول جنریٹر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، حالیہ اضافہ سے پیداواری لاگت بڑھے گی جو تباہی کے دہانے پر کھڑی صنعتوں کی بندش کا سبب بنے گی جس سے بیروزگاری کا طوفان آجائے گا۔ آفاق احمد نے کہا کہ عوام کو اسٹاک ایکسچینج کی بلندی سے کوئی سروکار نہیں، عوام کا براہ راست تعلق بجلی، گیس اور پیٹرول سے ہے جن کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمارا کوئی رکن کہیں نہیں جارہا، بجٹ پاس نہ کرتے تو ہماری حکومت ختم ہوجاتی، علی امین گنڈا پور
  • جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں نے کے الیکٹرک کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
  • عمران خان اپنی ہی جماعت کی سیاست کے باعث جیل میں ہیں، شرجیل میمن
  • الیکٹرک وہیکل کو فروغ دینے کے لیے حکومت سرگرم، انشورنس ریٹس طلب کرلیے
  • ایف بی آئی کا صدر دفتر واشنگٹن سے منتقل کرنے کا اعلان
  • بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی اور پی ٹی وی فیس کا خاتمہ، کیا بلوں پر فرق پڑے گا؟
  • سندھ حکومت کا 4400 اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا ایلون مسک کو امریکا سے ڈیپورٹ کرنے پر غور
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں، واپس لیا جائے، آفاق احمد
  • سندھ حکومت کا 4 ہزار 400 نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان