سعودی عرب نے حج 2025ء کے فلائٹ شیڈول کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن نے حج 2025ء کے فلائٹ شیڈول کا اعلان کردیا جس کا آغاز 29 اپریل 2025 (یکم ذی القعدہ 1446 ہجری) منگل سے ہوگا، حجاج کی واپسی 13 ذی الحجہ سے شروع ہو گی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حجاج کی روانگی جمعہ 11 جولائی (15 محرم 1447 ہجری) تک جاری رہے گی جس کے بعد حج آپریشن اختتام پذیر ہوجائے گا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے حج فلائٹ شیڈول کی رجسٹریشن کا عمل تین ربیع الثانی سے شروع کردیا گیا جو 30 شوال تک جاری رہے گا، اس دوران حج فلائٹوں کی آمد اور ان کے پروگرام کی حتمی لسٹ جاری ہوگی۔
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
ضوابط کے مطابق فضائی کمپنیاں اس امر کی پابند ہوں گی کہ مقررہ شیڈول پر سختی سے عمل کریں،ایسی کمپنیاں جو حج فلائٹوں کو منظم نہیں کریں گی ان کے خلاف مقررہ ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خصوصی موبائل ایپ سے عازمین حج کے لئے تمام معلومات ان کے موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی، عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ کی معلومات، سعودی عرب میں اپنی رہائش، ادائیگی اور دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشنز سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کو مزید 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ائیرکرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی ایئرلائن کی انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث انجینئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی ہے اور ملک بھر میں قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث قومی ایئرلائن کی پروازیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ پیر کی رات 8 بجے کے بعد سے کوئی بین الاقوامی پرواز روانہ نہیں ہو سکی، جبکہ 12 بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ مسافروں میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔
سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز (سیپ) کے مطابق وہ سی ای او قومی ایئرلائن کے رویے میں بہتری آنے تک کام نہیں کریں گے اور طیاروں کو اڑان کے لیے کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئرز گزشتہ ڈھائی ماہ سے اپنے مطالبات کے حق میں بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پُرامن احتجاج کر رہے تھے، مگر اس کے باوجود انتظامیہ مذاکرات پر آمادہ نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کی تنخواہیں گزشتہ آٹھ برسوں سے نہیں بڑھائی گئیں، جبکہ ایئرلائن کو طیاروں کے فاضل پرزہ جات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ ان پر ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طیاروں کو پرواز کے لیے کلیئر کرنے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہے کہ وہ انتظامیہ کے دباؤ پر مسافروں کی جان کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔
دوسری جانب قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے طیاروں کے آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے پر ملوث انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سی ای او کے مطابق، آپریشن متاثر ہونے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
ادھر قومی ایئرلائن کے ترجمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اور ان کا احتجاج قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ترجمان کے مطابق سیفٹی کے نام پر بیک وقت کام چھوڑ دینا ایک منظم سازش ہے جس کا مقصد مسافروں کو مشکلات میں ڈالنا اور انتظامیہ پر ناجائز دباؤ ڈالنا ہے۔