لاس اینجلس میں لگی جنگلاتی آگ بے قابو ، 25 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں لگنے والی جنگلاتی آگ 9 دن گزر جانے کے باوجود قابو نہیں آئی، جس کے نتیجے میں اب تک 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی کیلیفورنیا کے علاقے میں 60 لاکھ افراد کو شدید خطرے کا سامنا ہے۔
آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں تیز ہوائیں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں، جو فائر فائٹرز کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی آلودگی اور زمین کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آگ کی شدت غیر معمولی طور پر زیادہ ہو گئی ہے۔ ایٹن اور پیلیسیڈز کے علاقوں میں لگی یہ آگ جنوبی کیلیفورنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی جنگلاتی آگ بن چکی ہے۔ حکام نے عوام سے احتیاط برتنے اور ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی ہے تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پنجاب: اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف
---فائل فوٹوپنجاب حکومت نے اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع محکمہ ماحولیات کے مطابق محکمہ ماحولیات نے ڈسٹ سپریشن وہیکلز کی ٹیسٹنگ شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹ سپریشن وہیکل چاروں اطراف پانی کا چھڑکاؤ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ دھول کنٹرول کرنے والی یہ گاڑی فضا میں 120 میٹر تک پانی کا چھڑکاؤ کرسکتی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ ڈسٹ سپریشن وہیکل مسٹ فین ٹیکنالوجی پر کام کرتی ہے۔