عملی اقدامات کے ذریعے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کررہے ہیں، وقار حمید
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ کی جانب سے ایوارڈ تقریب کا انعقاد، تاجروں کے مسائل کے حل کیلیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران سندھ کے زیر اہتمام صدر وقار حمید میمن کی قیادت میں ایک شاندار ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی، جس میں تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس تقریب میں تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری، جنرل سیکرٹری آغا سید عبدقیوم اورمہمان خصوصی راحیل مگسی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقار حمید میمن نے تاجروں کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور انجمن تاجران سندھ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سندھ کی واحد رجسٹرڈ تاجر تنظیم ہے جو عملی اقدامات کے ذریعے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے۔ وقار میمن نے نام نہاد تاجر تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بے بنیاد دعوؤں کو بے نقاب کیا اور تاجروں کو حقیقی قیادت کی جانب متوجہ کیا۔تقریب کے دوران حیدرآباد ڈویژن کے صدر صلاح الدین غوری کو ان کی شاندار قیادت اور خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل تاجروں کے
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا: شرجیل میمن
ویب ڈیسک :سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا ہے۔
ٹنڈو جام میں سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو گھر بناکردے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو گھر بناکردینے کا ٹاسک دیا ہے،سیلاب متاثرین کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں تھی۔
سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے ،ٹرانسپورٹ اور صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی سزا معطل ،ضمانتیں منظور
50 لاکھ گھر بنانےکااعلان کرنے والے ایک بھی گھر نہ بنا سکے ،چاہے موٹر وے بنالو،چھت فراہم کرنے سے بڑی عبادت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ21 لاکھ گھر بنانا دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے۔