مردان کے اسپتال میں خاتون مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
مشیر صحت نے واقعے پر فوری کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں اور ان کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مردان میڈیکل کمپلیکس میں خاتون مریضہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے افسوسناک واقعے پر مشیر صحت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ واقعہ کے بعد اسپتال کے دو کلاس فور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعے پر باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس عمل کو "ذاتی فعل" قرار دیا اور کہا کہ اسے پورے ادارے کے ساتھ منسلک کرنا غیر مناسب ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال میں سینکڑوں خواتین اہلکار مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہی ہیں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ مشیر صحت نے واقعے پر فوری کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں اور ان کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: واقعے پر
پڑھیں:
لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔