ملک کی اقتصادی صورت حال بہتر ہو رہی ہے،عالمی سرمایہ کار پاکستان کی طرف متوجہ ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی محنت اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچا لیا گیا ہے۔ لاہور میں "آسان کاروبار فنانس” اور "آسان کاروبار کارڈ” کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اب ملک کی اقتصادی صورت حال بہتر ہو رہی ہے، سٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور عالمی سرمایہ کار پاکستان کی طرف متوجہ ہیں۔
مریم نواز نے وزیراعظم کے حالیہ اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید 11 روپے کمی کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے انڈسٹریلائزیشن ضروری ہے اور پاکستان کو بھی اس سمت میں قدم بڑھانا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے "آسان کاروبار فنانس” اور "آسان کاروبار کارڈ” کے منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے تحت شہریوں کو تین کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے کاروبار کا آغاز کر سکیں۔ اس کے علاوہ، بزنس پلانز اور ہینڈ ہولڈنگ سسٹم بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ کاروباری افراد کو ہر ممکن مدد دی جا سکے۔ چھوٹے کاروباروں کے لیے زمین بھی رعایت پر دی جائے گی۔
مریم نواز نے اس سکیم کو نوجوانوں کے لیے ایک بڑا موقع قرار دیا جو اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پنک سالٹ کی کانوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں پاکستان کے پاس بڑے تجارتی مواقع ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بڑی صنعتوں کے لیے 50 لاکھ روپے مالیت کے سولر پینلز مفت فراہم کیے جائیں گے تاکہ انڈسٹریلائزیشن کو فروغ مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات پنجاب میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولیں گے اور ملک کی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔
پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔