اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے انتخابات میں حصہ لینے کی راہ ہموار ، عدالت عظمیٰ سے کلین چٹ مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
بنگلادیش کی عدالت عظمیٰ نے خالدہ ضیا کو آخری کرپشن کیس میں بھی کلین چیٹ دیکر ایک بار پھر عوامی عہدے کے لیے اہل ہونے کی راہ ہموار کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عدالت عظمیٰ نے کرپشن الزام میں 10 سال قید کی سزا کاٹنے والی خالدہ ضیا اور ان کے اہل خانہ کو بری کردیا۔
اس سے قبل خالدہ ضیا اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کو مخلتف کرپشن الزامات میں بھی کلین چیٹ دی جا چکی ہے۔
شیخ حسینہ واجد کے گزشتہ برس اگست میں اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہونے کے بعد اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو طویل اسیری سے نجات ملی تھی،خالدہ ضیا کو جیل سے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں 79 سالہ سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ بھی کیا گیا اور آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ دور میں سے اکثر اوقات خالدہ ضیا نے جیل میں کاٹے اور ان کی جماعت کو الیکشن میں حصہ لینے سے جبراً روکا گیا تھا۔
خالدہ ضیا تاحال گھر پر آرام کر رہی ہیں اور سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں ، ابھی تک یہ واضح نہیں کہ وہ آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گی یا نہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خالدہ ضیا
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری موجودہ کشیدہ صورتحال میں وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی اور آپریشن بنیان المرصوص شروع کردیا۔