طلبا کے اسکالر شپ فنڈ میں بہت بڑےگھپلے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد: ضرورت مند ہونہار طلبا کی اسکالر شپ کیلئے مختص فنڈ میں کروڑوں کے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ میں 2 کروڑ 27 لاکھ کی کرپشن پکڑی گئی، ایف آئی اے نے سابق ملازمین سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) ترجمان کے مطابق ضرورت مند ہونہار طلبا کی اسکالر شپ کیلئے مختص فنڈ میں کروڑوں کے گھپلے میں ملوث سابق ملازمین سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان میں کمپنی کے سابق چیف فنانشل افسر اور چیف انٹرنل آڈیٹر شامل ہیں اس کے علاوہ سابقہ ایڈمن منیجر اور کمپنی سیکرٹری بھی غبن کرنے والوں میں شامل ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق مقدمے میں نیشنل بینک اسلام آباد ہوٹل برانچ کے 2 افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے، ملزمان گھوسٹ ملازمین کے نام پر سفری و دیگر اخراجات وصول کرتے رہے ہیں، ملزمان نے بینک عملے کی ملی بھگت سے 318 جعلی چیکس کیش کرائے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف
پی اے سی میں 5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت جاری جس میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ پنشن شناختی کارڈ پر درج تاریخ پیدائش سے مختلف افراد کو ادا کی گئ، ساٹھ سال سے کم عمر مردوں اور 55 سال سے کم عمر خواتین کو پنشن جاری کی گئی۔
سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانی نے کاہ کہ ایسا نہیں ہے جو نظر آرہا ہے۔
چیئرمین ای او بی سی نے کہا کہ پنشن میٹرک کی سند پر دی گئی، ہم میٹرک کی سند دیکھ پنشن دیتے ہیں۔
جنید اکبر خان نے کہا کہ معیار ایک رکھیں کہ پنشن شناختی کارڈ پر جاری کریں گے، یا میٹرک کی سند پر۔