چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ کا محکمہ تعلیم کے اساتذہ کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کا ایک اور احسن اقدام سرکاری اسکولوں میں کیے جانے والے انقلابی اقدامات و اصلاحات پرکارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔تعلیمی اصلاحات کا پروگرام متعارف کرا رہے ہیں اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایجوکیشن آفس میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قران کریم اور نعت رسول مقبول سے ہوا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے حلف اٹھایا تو کام بہت سارے تھے میونسپل سروسز بنیادی کام تھا جو کہ ہماری ذمہ داری تھی ہم نے محدود وسائل میں عوام کو سہولیات مہیا کرنی تھی ہماری ترجیحات صحت اور تعلیم تھی ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو صحت اور تعلیم مفت فراہم کی جائے مگر ہماری یہ بدقسمتی ہے کہ ہمیں یہ میسر نہیں۔جب لوگوں کو تعلیم نہ ملے تو وہ شعور کی کس منزل پہ کھڑے ہوں گے اور کیا معاشرہ تشکیل دیں گے اسکولوں کو پرائیویٹائز کر دیا گیا اور تعلیم کو طبقوں میں بانٹ دیا گیا یہ وہ نظام ہے جو ہم تبدیل کر رہے ہیں ہم نے اسکولوں کے انفراسٹرکچر کو درست کیا اورتدریسی عمل میں اصلاحات کیں جو ماضی میں کمی رہ گئی تھی، تعمیراتی کام کروائے، صاف پانی کی فراہمی کو ممکن کیا، بچوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا، بچوں کو مفت کتابیں فراہم کیں اور محکمہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔ اساتذہ کی رہنمائی کی ہم Digital Learning Spaceسٹم کا قیام عمل میں لا رہے ہیں تاکہ اساتذہ کو جدید طرز تعلیم سے متعارف کرائیں تاکہ وہ بچوں تک منتقل ہو اس موقع پر سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ ہمارا کام اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہے جب منتخب بلدیاتی نمائندوں نے کام کا آغاز کیا تو اسکول، ٹیچر، بچے سب موجود تھے مگر نظام کے خستہ حالی کا شکار تھے ہم نے سب سے پہلے اسکول کے انفراسٹرکچر کو درست کیا اساتذہ کی کلاسیں کروائیں ٹیچروں کا ٹائم ٹیبل بنایا تمام اسکولوں کا سرپلس مرتب کیا تاکہ ہم اپنی قوم کے معماروں کو بہترین تعلیمی نظام میسر کر سکیں تاکہ ہمارا مستقبل روشن ہو۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رہے ہیں

پڑھیں:

لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں ‘عبدالجمیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کا م کا جال بچھا رہے ہیں ۔سندھ حکومت جووسائل فراہم کررہی ہے اس سے بڑھ کر کام کررہے ہیں ۔سیوریج کے مسائل نوے فیصد حل کردیئے ہیں ۔واٹر کارپوریشن پانی کی فراہمی کیلئے تعاون کریں۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے لانڈھی ٹائون یونین کونسل نمبر دو اور تین میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ٹائون میونسپل کمشنر سیدامدادشاہ ،یوسی چیئرمین محمد قاسم خان ،یوسی تین کے چیئرمین نادر علی خان لودھی ،کونسلر سفیان علی خان ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ لانڈھی ٹائون میں آج چاروں طرف ترقیاتی کام ہورہے ہیں ہم دیانت داری کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔جلد لانڈھی ٹائون کراچی کا ماڈل بنے گا ۔عوام تعاون کریں ۔سولڈ ویسٹ اور واٹر کارپوریشن کو اگر بلدیاتی اداروں کے حوالے کردیا جائے تو کراچی کے پچاس فیصد مسائل خودبخود حل ہوجائینگے ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین