میوچل فنڈز فروخت کے دبائو سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)سیاسی عدم استحکام،توشہ خانہ کیس کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے گذشتہ 6ماہ سے مارکیٹ میں مسلسل سیلنگ پریشراور گذشتہ 4دن سے میوچل فنڈز کی جانب سے فروخت کے دباو سے اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد جمعرات کومندی کا شکار ہوگئے اور ہنڈریڈ انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1لاکھ14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اور انڈیکس1لاکھ13ہزار800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔مندی سے سرمایہ کارون کو 108ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 57.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہو گا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا ملے گی، فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔