اسلام آباد:190ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا رد عمل سامنے آگیا۔
اپنے ایک بیان میں سینئر رہنما ا ستحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں بانی پی ٹی آئی کو 14سال قید کی سزا قانون کی حکمرانی کا مظہر ہے،
بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے میں خرد برد کا خمیازہ بھگتا ہے،
القادر ٹرسٹ ریفرنس کے فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کی کرپشن کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ دی: ۔
ان کے چہرے پر چڑھا ہوا ایمانداری کا مصنوعی خول اترگیا،یقیناً لوگ اب حقیقت جان گئے ہیں:
انہوں نے کہا کہ اب ترقی کا نیا دور اور نئی قیادت ہو گی، بانی پی ٹی آئی کی سیاست آج کے بعد قصہ پارینہ ہو گی: ہر قسم کے دباو سے بالا تر ہو کر سنائے گئے فیصلے نے آزاد عدلیہ کے تشخص کو مزید اجاگر کیا ہے: عدلیہ آئین و قانون اور نظریاتی اساس جبکہ عسکری ادارے سرحدوں کے دفاع میں مصروف عمل ہیں:
سیاسی فتنہ کی سرکوبی سے معاشی استحکام کی تمام راہیں ہموار ہوجائیں گی:

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس: جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس، عمران بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہوں گے

لاہور؍ اسلا م آباد؍ راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار+ آئی این پی) پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہوں گے جبکہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا۔ سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے دونوں گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی۔ مقدمے میں مجموعی طور پر 18 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے جرح بھی مکمل کرلی گئی۔ مقدمے کی سماعت  آج  تک ملتوی کر دی گئی۔ استغاثہ کے گواہ نیب افسر محسن ہارون کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔دوسری جانب  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت‘ وفاقی حکومت اور چیئرمین پیمرا سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ فیصلے کریں. عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق  عدالت کی سخت ایس او پیز جاری
  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • جی ایچ کیو حملہ کیس: جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس، عمران بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہوں گے
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہوچکے،عمران خان
  • عدلیہ میں ججز ذاتی اختلافات رکھتے ہیں اور کھل کر سامنے آگئے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان
  • کامن ویلتھ کی الیکشن رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا. عمران خان
  •  اورنگی ٹائون میں آنکھوں کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد  رکھ دیاگیا
  • کئی مقدمات میں وکلاء کو انگیج کرنا چیلنج ہے، سلمان صفدر