فخر زمان کی شاندار سنچری سے ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایم ای کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
فخر زمان کی شاندار سنچری سے ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایم ای کو 5 وکٹوں سے ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
دبئی : فخر زمان نے 52 گیندوں میں 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا اور ڈیزرٹ وائپرز کو 5 وکٹوں سے فتح دلادی ۔فخر زمان اور ایلکس ہیلز کی 34 رنز کی اننگز نے وائپرز کو رنز کے تعاقب میں مضبوط آغاز دیا۔
اس کے بعد زمان اور سیم کرن نے درمیانی اوورز میں 65 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ شیرفین ردرفورڈ نے 19.
ایلکس ہیلز نے 22 گیندوں پر 34 رنز اسکور کئے انہیں 8 ویں اوور میں وقار سلام خیل نے آوٹ کیا ڈین لارنس 9 وں اوور میں ڈین موسلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ موسلے نے اپنے اگلے اوور میں اعظم خان کو اسی انداز میں آؤٹ کیا اور اسکور کو 10.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز تک پہنچایا۔ایک سرے پر وکٹیں گرنے کے بعد فخر زمان نے 14 ویں اوور میں سلام خیل کی گیند پر دو چھکے لگائے۔ زمان نے 44 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔زمان نے اگلے ہی اوور میں مزید 2 چوکے لگائے اس جوڑی نے 31 گیندوں پر 50 رنز کی شراکت قائم کی جس نے ڈیزرٹ وائپرز کو رفترار مستحکم ہوئی۔وائپرز کو آخری اوور کی 6 گیندوں پر 6 رنز درکار تھے ردرفورڈ نے اے ایم غضنفر کو ڈیپ اسکوائر لیگ پر چھکا مارا اور 19.1 اوورز میں فتح حاصل کی۔اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے ایم آئی ایمریٹس کے محمد وسیم اور کوشل پریرا نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگا کر پاور پلے کا اختتام 48/0 پر کیا تھا۔اننگز کے اگلے مرحلے میں رنز کم بنے ۔ پہلی وکٹ وسیم کی گری وہ 18 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
کوشل پریرا بھی 29 گیندوں پر 33 رنز کے اچھے آغاز کو تبدیل کرنے میں ناکام رہے اور 10 ویں اوور میں ڈین لارنس کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔آخری اوور میں روماریو شیفرڈ نے ڈیوڈ پین کی گیند پر دو چھکے لگا کر ناقابل شکست 16 رنز بنائے جس کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ فخر زمان کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈیزرٹ وائپرز ایم ا ئی ایم
پڑھیں:
پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے
ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے۔
نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔
پاکستانی کھلاڑی ابدال خان اور زنیرہ خان کی جوڑی نے انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ بھارتی حریفوں کے سامنے ہار گئے اور سلور میڈل پر اکتفا کیا۔
اسی طرح ابدال خان نے انڈر 15 بوائز سنگلز کے فائنل میں بھارت کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کھائی اور اس ایونٹ میں بھی سلور میڈل حاصل کیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر چار برانز میڈلز بھی جیتے، جن میں بوائز انڈر 15 ڈبلز میں ابدال محمد خان اور نور خان، انڈر 19 مکسڈ ڈبلز میں طحہ بلال اور زنیرہ خان، انڈر 19 بوائز ٹیم ایونٹ میں ابدال محمد خان، طحہ بلال، عطاالمنان ملہی، مطاہر امین اور موسی امین کی ٹیم، اور انڈر 15 بوائز ٹیم ایونٹ میں ابدال محمد خان، نور خان اور ابو ہریرہ شامل تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی کھلاڑی سیلف فنانس کی بنیاد پر اس چیمپئن شپ میں شریک ہوئے۔ تاہم، مالی مشکلات کی وجہ سے گرلز انڈر 19 کے منتخب کھلاڑی رقم کا بندوبست نہ ہونے کے سبب اس چیمپئن شپ میں شرکت سے قاصر رہے۔
اسی طرح گرلز انڈر 15 ایونٹ کے لیے منتخب تین کھلاڑیوں میں سے دو بھی مالی مشکلات کی وجہ سے اس ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکیں۔