قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار ہونے والے اشتہار پر وضاحت پیش کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے گفتگو میں بتایا کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کا تعلق اور تاثر اس سے جوڑا گیا جو کہ اس کا کسی طور مقصد نہیں تھا۔

ترجمان نے کہا کہ اس اشتہار کو ایسے پیش کیا گیا جس سے منفی جذبات نے جنم لیا جس پر ہم واقعی معذرت خواہ ہیں۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس اشتہاری پوسٹ پر تقریباً 6 ہزار سے 7 ہزار کے درمیان منفی ردعمل آئے تھے جو کہ مجموعی ردعمل کا 10 فیصد سے بھی کم ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اکثریت نے قومی ایئر لائن کی پیرس کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کو سراہا اور مثبت ردعمل دیا جو کہ اشتہار کا اصل مقصد تھا۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کے مذاق بننے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے اس اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جو ایک حماقت کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : قومی ایئرلائن کی پیرس پرواز کی آفیشل پوسٹ کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ؛ دلچسپ میمز بن گئیں

خیال رہے کہ پی آئی اے کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 10 جنوری کی اشتہاری پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ اب پیرس کے لیے براہ راست پرواز بحال ہو رہی ہیں۔

اس اعلان کے ساتھ جو تصویر شیئر کی گئی تھی اس میں پی آئی اے کے طیارے کو ایفل ٹاور کی طرف اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے پس منظر میں پیرس کے جھنڈے کی ہلکی سی جھلک بھی ہے۔

تاہم جھنڈے کا سرخ رنگ قدرے نمایاں ہے اور اسی حصے میں طیارہ ایفل ٹاور کی جانب اُڑتا دکھائی دے رہی ہے جیسے کسی بھی وقت ٹاور سے ٹکرا جائے گا۔

سوشل میڈیا صارفین کو یہ اشتہار کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔ طیارے کے ایفل ٹاور کے اتنے نزدیک ہونے کو نائن الیون حملے کی تصاویر سے جوڑ دیا گیا تو کسی نے مارکیٹنگ ٹیم کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک صارف نے لکھا تھا کہ "کیا یہ (ایک) اشتہار ہے یا دھمکی؟ ایک اور نے کمنٹ کیا کہ میں آپ کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیف سے بات کرنا چاہوں گا۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا تھا کہ پی آئی اے کو اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو ملازمتوں سے فارغ کردینا چاہیے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا اس اشتہار تھا کہ

پڑھیں:

احتیاظ کرو، ورنہ اگلا نمبر تمھارا ہوگا۔صحیفہ جبار نے ایساکیاکیاجس پرعوام آگ بگولہ ہوگئے

اونٹاریو(نیوز ڈیسک)پاکستانی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں — مگر اس بار وجہ کچھ مختلف ہے۔

کچھ ماہ قبل، مارچ 2025 میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک گہرا اور جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خیرباد کہہ دیں گی۔ اس اعلان کے بعد نہ صرف انہوں نے اپنا فیس بُک اکاؤنٹ ختم کر دیا بلکہ انسٹاگرام پر بھی تمام پوسٹس ہٹا دی تھیں۔

تاہم، حالیہ دنوں میں وہ ایک نئے انداز میں واپس آئی ہیں — اور ان کی پوسٹس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

صحیفہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی کچھ مونوکروم تصاویر، جن میں ان کا چہرہ تو نمایاں نہیں، مگر گردن، کندھے اور بازو واضح دکھائی دے رہے ہیں، کئی صارفین کے لیے حیرت اور کچھ کے لیے تنقید کا باعث بن گئی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Saheefa Jabbar Khattak (@saheefajabbarkhattak)


ابتدائی طور پر شیئر کی گئی چند متنازع تصاویر کو مداحوں نے اکاؤنٹ ہیک ہونے کا نتیجہ قرار دیا، مگر صحیفہ نے جلد ہی وہ تصاویر ہٹا دیں۔ اس کے بعد ایک اور تصویر سامنے آئی، اور ساتھ ہی تنقیدی تبصروں کا طوفان بھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تنقید کرنے والوں کو صحیفہ نے نہ صرف کھری کھری سنائیں، بلکہ ان کے کمنٹس کے اسکرین شاٹس لیکر اسٹوریز میں پوسٹ بھی کیے — جس پر کچھ صارفین نے طنز کرتے ہوئے لکھا، “احتیاط کرو، ورنہ اگلا اسکرین شاٹ تمہارا ہوگا۔”

ایک طرف مداح ان کے انداز کو ‘ایکسپریسو آرٹ’ قرار دے رہے ہیں، تو دوسری طرف کئی سوشل میڈیا صارفین اس طرز کو حد سے تجاوز کہہ رہے ہیں۔

یہ واضح ہے کہ صحیفہ جبار کا انسٹاگرام اب صرف تصویری پوسٹس تک محدود نہیں رہا — یہ ایک ایسا میدان بن چکا ہے جہاں وہ خود پر ہونے والی تنقید کا جواب تخلیقی اور دو ٹوک انداز میں دے رہی ہیں۔
7 مزیدپڑھیں:ممالک جو سیاحوں کو اب برداشت نہیں کرتے، جانے سے پہلے ضرور جان لیں

متعلقہ مضامین

  • بجٹ 2025-26 : سوشل میڈیا کی آمدنی پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟
  • اپنی نامناسب تصاویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی صحیفہ جبار پر کڑی تنقید
  • احتیاظ کرو، ورنہ اگلا نمبر تمھارا ہوگا۔صحیفہ جبار نے ایساکیاکیاجس پرعوام آگ بگولہ ہوگئے
  • امریکی خاتون نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد جھنگ پہنچ کر نوجوان سے شادی کرلی
  • انڈر 15 بچے: سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع، ماکروں کی تجویز
  • پوسٹ حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز حجاج کو لیکر کراچی پہنچ گئی
  • پہلی حج پرواز سعودی عرب سے 340 حجاج کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی
  • برطانیہ: بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کے اقدامات زیر غور
  • بجٹ سیشن میں شرکت مشکل ؛ پرواز تاخیر کا شکار ، کئی ممبر قومی اسمبلی ائیر پورٹ پر پھنس گئے
  • ایک گھر میں بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جھوٹی قرار