Daily Ausaf:
2025-07-30@23:05:16 GMT

معروف موسیقار انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

ماضی کے مقبول موسیقار اور نغمہ نگار ذوالفقار علی عطرے 61 برس کی عمر میں ہارٹ اٹیک کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔سرکاری خبر رساں کے مطابق ذوالفقار علی عطرے کی نماز جنازہ دوپہر کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ادا کی گئی۔

ذوالفقار علی عطرے کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کے قریب خیبر بلاک، اقبال ٹاؤن میں ادا کی گئی، جس میں متعدد فنکاروں سمیت عام شہریوں نے شرکت کی۔ذوالفقار علی عطرے نے کم عمری میں بطور موسیقار کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے پہلا گانا محض 17 برس کی عمر میں ترتیب دیا۔

معروف موسیقار نے اپنے نصف صدی پر محیط کیریئر میں 50 سے زائد فلموں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی، جس میں سے زیادہ تر فلمیں اور گانے پنجابی زبان کے تھے۔ذوالفقار علی عطرے کو ان کی خدمات کے عوض حکومت پاکستان نے 2024 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا تھا۔اپنے کیریئر میں ذوالفقار علی عطرے نے شاندار موسیقی ترتیب دینے پر دوسرے بھی متعدد فلمی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ذوالفقار علی عطرے ان دنوں آنے والی ایک پنجابی فلم کی موسیقی ترتیب دینے میں مصروف تھے، تاہم 17 جنوری کی صبح ہارٹ اٹیک کے باعث وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔نامور موسیقار کے انتقال پر موسیقاروں، گلوکاروں، فنکاروں، سیاست دانوں اور سماجی شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ذوالفقار علی عطرے

پڑھیں:

سابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ، گاڑی تباہ

فائل فوٹو

سابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں سابق آئی جی عامر ذوالفقار محفوظ رہے تاہم گاڑی تباہ ہوگئی۔

سابق آئی جی عامر ذوالفقار لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ذوالفقار جونیئر کا سیاسی مستقبل
  • ایس آئی یوٹی کی ڈاکٹر کا مثالی اقدام، انتقال کرنے والے بیٹے کے گردے عطیہ کردیے
  • معروف بھارتی اداکارہ اپنی تیز رفتار کار سے طالبعلم کو کچل کر ہلاک کرنے پر گرفتار
  • ویٹ لینڈ شہر’’ سے‘‘بے ترتیب لان‘‘تک:شہروں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کہانیاں
  • معروف امریکی سیاستدان محمد عارف نے نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے مسلمان پولیس افسر سمیت 5 افراد کے قتل کی شدید مذمت
  • لیاری کے عوام مشکل میں ہیں، 150عمارتیں سیل کردی گئی ہیں، ذوالفقار بھٹو جونیئر
  • سابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ، گاڑی تباہ
  • ذوالفقار بھٹو جونیئر کا لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان 
  • سلمان اکرم راجہ کی حماد اظہر کی رہائش گاہ آمد، میاں اظہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا
  • پشاور کے نوجوانوں میں آرٹ اور موسیقی کا شعور بیدار کرتا ادارہ