بشریٰ بی بی کو جس سیل میں رکھا گیا اس کا مریم نواز سے کیا تعلق ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بالترتیب 14 اور 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں اس سیل میں منتقل کیا گیا ہے جہاں تحریک انصاف کے دور حکومت میں موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس ہے کیا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کے بعد بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں سیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معینہ بھی کیا گیا، جس کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی تندرست ہیں، دوسری جانب عمران خان چونکہ پہلے ہی اڈیالہ جیل میں ہیں، اس کیس میں سزا کے بعد وہ اسی سیل میں قید ہیں جہاں پہلے تھے۔
بشریٰ بی بی کو بائیو میٹرک کے بعد خواتین وارڈ سے منسلک ٹیوٹا ہال میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں پہلے پابند سلاسل کیا گیا تھا، یہ وہی ہال ہے جہاں پی ٹی آئی دور حکومت میں مریم نواز کو قید رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کے بعد مذاکرات پر کیا اثر پڑے گا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں ادویات بھی فراہم کر دی گئیں، ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیا، بیڈ شیٹس، تکیے اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
190 ملین پاؤنڈز we news اڈیالہ جیل القادر ٹرسٹ کیس بشریٰ بی بی پی ٹی آئی تحریک انصاف عمران خان مریم نواز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 190 ملین پاؤنڈز اڈیالہ جیل القادر ٹرسٹ کیس پی ٹی ا ئی تحریک انصاف مریم نواز اڈیالہ جیل میں ملین پاؤنڈز مریم نواز رکھا گیا بی بی کو کے بعد
پڑھیں:
حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔
صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے، مضبوط جمہوری معاشرے کے لئے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں، ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں، بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، بے گھر صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے، پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔