سجاول: ڈپٹی کمشنر کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری تعمیراتی کام کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
سجاول (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سرکٹ ہاؤس کے تعمیراتی کام کا اچانک دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرکے معیار کے ساتھ گراؤنڈ فلور اور کمپاؤنڈ وال کی تکمیل رواں سال مارچ تک یقینی بنائی جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ پرائمری اسکول بہاول خان مگسی کا اچانک دورہ کرکے اسکول کے 3 کمروں کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت دی کہ اسکول کے جاری کام کو رواں ماہ ہی میں مکمل کیا جائے تاکہ بچوں کو پر سکون ماحول میں تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے ایریگیشن کالونی کے گراؤنڈ کی تذئین و آرائش کے کام معائنہ کیا اور کام میں سست روی پر ٹھیکیدار پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انجینئر کو ہدایت کی کہ ٹھیکیدار کو ایک ہفتے میں کام کی رفتار تیز کرکے رواں ماہ جنوری میں 90 فیصد کام مکمل کرنے کیلیے تحریری طور پر پابند کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تعمیراتی کام ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
پڈعیدن: سیکرٹری صحت کا سول اسپتال نوشہروفیروز کا دورہ، ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) صوبائی سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ نے آج سول اسپتال نوشہرو فیروز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، سول سرجن ڈاکٹر مبین احمد راجپوت، ریسکیو 1122 کی ضلعی انچارج سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی سیکریٹری نے ایمرجنسی وارڈ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ بعد ازاں انہوں نے ایمرجنسی، سی سی یو، آؤٹ ڈور، آنکھوں کے وارڈ، جنرل وارڈ، بچوں کے وارڈ اور ڈائلاسز سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ریحان اقبال بلوچ نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کو سرکاری سطح پر ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری صحت نے کہا کہ سول اسپتال نوشہرو فیروز کو ابھی تک ڈسٹرکٹ ہاسپیٹل کا درجہ نہیں مل سکا ہے، جس کے باعث انتظامی اور فنی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی ڈاکٹرز ایڈوانس کورسز کے لیے مختلف شہروں میں مصروف عمل ہیں، جن کے باعث ڈاکٹروں کی عارضی کمی پیدا ہوئی ہے، تاہم جلد نئے ڈاکٹرز کی بھرتی سے یہ کمی دور کر لی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں ریحان اقبال بلوچ نے میڈیا نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ جعلی ڈاکٹروں کی نشاندہی کریں تاکہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے ان کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔