اطلاعات ہیں نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن دیدیا: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عسکری قیادت کی ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے، وزراء اپنے حلف کا پاس رکھ کر پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات پر سیاست نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر سرگرم ہو چکے جو نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو، یہ لوگ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے مذاکرات کو ناکام بنانے کے مشن پر ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نواز شریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کہ میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔
نوازشریف جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے طریقہ کار کیخلاف درخواست گزار کے وکیل کومہلت